سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دو مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائیوں میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔…
Read More