اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی بھرپور تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی…

Read More

شہباز شریف کی نیویارک میں ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی امور پر گفتگو کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر…

Read More

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں، تمام راستے کھلے ہیں: طلال چوہدری کا دعویٰ

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی ہے اور شہر میں داخل ہونے والے تمام 125 راستے مکمل طور پر کھلے ہیں۔ طلال چوہدری نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے ’پولیس ایکٹ 2026‘ پر گہری تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کے خلاف بہادری سے نبرد آزما ہے اور پنجاب پولیس سے بھی زیادہ…

Read More

بھارت: ڈرائیور کے سگریٹ پینے سے بس میں آگ بھڑک اٹھی، نو افراد جاں بحق

بھارت کے شہر گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر 30 سے 35 مسافروں کو لے جانے والی سلیپر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ نے چند ہی منٹ میں پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ دھویں کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور بعض افراد نے جان بچانے کے لیے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔ حادثہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ بس نئی دہلی سے اترپردیش کے مہوبا جا رہی…

Read More

کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: دہشتگرد زیرِ حراست ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی حکام

کوہاٹ پولیس لائنز پر ہونے والے خودکش اور مسلح حملے کے حوالے سے تفتیشی حکام نے حملے میں ملوث مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیموں کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اس خونی منصوبے کو دو بنیادی دہشت گردوں نے مل کر تیار کیا تھا، جن کا مقصد سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے اپنے زیرِ حراست ساتھیوں کو فرار کروانا تھا۔ تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آوروں نے کارروائی سے قبل کوہاٹ میں چند دن ایک مکان میں…

Read More

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: صاحبزادہ فرحان کو کپتان بنائے جانے پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان پہلے ہی ایشین گیمز کے لیے قومی اسکواڈ کے کپتان مقرر کیے جا چکے ہیں،…

Read More

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ: انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ طور پر ہیکرز کے ہاتھ لگنے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بیورو کے متعدد اہلکاروں کی ذاتی معلومات کے ساتھ چین اور روس انسداد جاسوسی سے متعلق حساس ذمہ داریاں ادا کرنے والے اہلکاروں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شائنی ہنٹرز نامی ہیکنگ گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے مبینہ ڈیٹا میں تقریباً 5 ہزار ریکارڈز شامل ہیں، جبکہ ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کے پاس موجود…

Read More

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی اصطلاح ‘لانگ مارچ’ پاکستانی سیاست کا اہم ہتھیار کیسے بنی؟

پاکستان میں وفاقی حکومت کو دباؤ میں لانے کے لیے دارالحکومت کی جانب ’لانگ مارچ‘ سیاسی مزاحمت کا ایک اہم ہتھیار بن چکا ہے۔ گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلا اور دیگر طبقات نے اسلام آباد کا رُخ کیا۔ ان میں سے بعض لانگ مارچ فوری مذاکرات پر ختم ہوئے، بعض دھرنوں میں تبدیل ہوئے، بعض حکومتوں پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے جب کہ کچھ اپنے بنیادی مطالبات حاصل کیے بغیر ہی ختم ہوگئے۔ ستمبر 2026 میں وفاقی دارالحکومت ایک بار پھر احتجاجی سیاست…

Read More

تحریکِ انصاف کا ممکنہ مارچ: ’پی ٹی آئی کے آٹھ اراکینِ قومی اسمبلی گرفتار، وزرا لاپتا‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ مارچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال شدید ترین کشیدگی کا شکار ہو گئی ہے، جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے رہنما ایک دوسرے پر تنقید کے تیر چلا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 1500 پارٹی ورکرز، متعدد اراکینِ قومی اسمبلی، صوبائی قانون سازوں اور ایک سینیٹر کو حراست میں لیا گیا ہے،…

Read More

اسمبلی کمیٹی کے الیکٹرک پر شدید برہم: سی ای او کے وارنٹ گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں جاری غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران پر سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او کی عدم شرکت پر ارکان نے سخت احتجاج کیا، جبکہ کمپنی کے دو نمائندہ افسران کو بھی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے سی ای او کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کراچی میں بجلی کی صورتحال…

Read More