کراچی: گھر سے ملنے والی 5 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن کی گلشن فلک ناز سوسائٹی میں ایک ہی گھر سے ملنے والی 5 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق شاہ زیب اور صبا کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی جب کہ 3 بچوں شمائلہ، ایزل اور آریا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق شاہ زیب اور صبا کے جسم سے گن شاٹ ریزیڈیو، کیمیکل اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جب…

Read More

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق صدارتی حکم نامے کی توثیق کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں بحث کے لیے پیش کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بدھ کے روز علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق کی جانب سے خیبر…

Read More

خیبرپختونخوا میں ‘آئینی ایٹم بم’ کے استعمال کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی ہے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاسی خودکش حملہ کیا ہے اور صوبے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیاسی، قانونی اور آئینی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے۔ تاہم، اسی دوران انہوں نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرنے کی تجویز بھی دی۔ بدھ کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو…

Read More

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت مکمل

وفاقی آئینی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی زوجہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ آرڈر کا انتظار کریں۔ بدھ کو چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل پیش کیے، جبکہ اس موقع پر…

Read More

‘یہ ہیں ہمارے وزیر دفاع’: خواجہ آصف کو غیر سنجیدہ پوسٹ شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کو ملک کو درپیش سنگین اندرونی بحرانوں اور سیکیورٹی چیلنجز کے دوران سوشل میڈیا پر ایک پہیلی شیئر کرنے پر آن لائن صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب جنوبی ایشیا سے منسلک ایک نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آنجہانی ہالی ووڈ اداکارہ میرلن مُنرو سے متعلق اے آئی سے بنی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں صارفین کو یہ تلاش کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا کہ تصویر میں ایسا کیا ہے جو…

Read More

جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری اصلی قرار دی

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کمیشن کے رکن اور معروف قانون دان احسن بھون کی ڈگری اصلی قرار دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو احسن بھون کی ڈگریوں کے حوالے سے درخواست بھیجی تھی، جس میں انہوں نے احسن بھون کی ڈگری پر اعتراض اٹھایا تھا۔ چیف جسٹس نے درخواست پر کمیشن کے رکن احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی تاہم جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔ سندھ ہائیکورٹ…

Read More

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل جدید نیویگیشن اور ایویانکس سسٹم سے لیس ہے، جو انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے…

Read More

خیبر پختونخوا میں جو ہوا وہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اور تھری آنا باقی ہے: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جو ہوا وہ پارٹ ون ہے، ابھی پارٹ ٹو اور تھری آنا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 13سال رہنے والی حکومت نے صوبے کو صرف تباہی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ناکامی کا کوئی چانس ہی نہیں، اب بہتر کابینہ آئی ہے، اگریہ بھی اچھا پرفارم نہ کرسکی تو ان سے بھی بہتر لوگ آئیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے…

Read More

شراب برآمدگی کیس: شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان 8 سال بعد بری

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ضیاء الدین اسپتال میں شراب برآمد ہونے کے دعوے سے متعلق آٹھ سال پرانے مقدمے میں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت تمام نامزد ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ عدالت نے منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور ان کی سزا کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔ مقدمے میں شرجیل انعام میمن کے علاوہ مشتاق، شکر دین، محمد جان، حبیب اللہ اور نسیم…

Read More

سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حراست میں لیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں باضابطہ آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست وزیراعلیٰ کے بھائی محمد عامر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ”اس سنگین معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے صوبے کے منتخب چیف ایگزیکٹو کو بازیاب کرائے اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے۔“ درخواست میں مؤقف اختیار…

Read More