وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور اس مشکل وقت میں سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ریاض اور ابہا ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی شہریوں کی اموات اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کو فوری…

Read More

حکومت کا مولانا فضل الرحمان کی ثالِثی کوششوں کو مزید وقت دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت نے کسی حتمی فیصلے سے قبل مولانا فضل الرحمان کی ثالِثی اور مفاہمتی کوششوں کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے حکومت اور اپوزیشن کے…

Read More

ترک سفیر کی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سے ملاقات

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے آج وزیرِ مملکت و وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران ڈیجیٹل شعبے میں ہونے والی پیش رفت، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اطلاعاتی ماحول میں پیدا ہونے والے نئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیجیٹل گورننس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع…

Read More

حکومت اور پی ٹی آئی ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی پر رضامند

وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے دوران پیدا ہونے والے ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ثالث بنانے پر تیار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان سے فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کو ثالثی کے لیے پانچ شرائط پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ فریقین کی سنجیدگی کا جائزہ لیں گے۔…

Read More

خیبر پختونخوا بحران: مشاورت حتمی مرحلے میں داخل، حکومتی فیصلوں پر جلد عملدرآمد کا امکان

ملک کی موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال کے پیشِ نظر حکومتی سطح پر اہم اور حتمی فیصلوں کا عمل اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیراعظم کے درمیان اہم ترین فیصلوں پر کامل اتفاقِ رائے قائم ہو چکا ہے اور دونوں اعلیٰ شخصیات کے درمیان فیصلہ سازی کے تمام عمل پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ وزیراعظم ملک کی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر اپنی مشاورتی ٹیم سے مسلسل اجلاس کر رہے ہیں اور اب تک سامنے آنے والی…

Read More

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پشاور میں داخل؛ صوابی میں اگلی حکمتِ عملی کا اعلان کیا جائے گا، سہیل آفریدی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا چار اکتوبر سے جاری لانگ مارچ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر سے پشاور شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوابی پہنچ کر مارچ کی اگلی حکمتِ عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مارچ دوپہر بارہ بجے تحصیل پشتخرہ کے حیات آباد ٹول پلازہ سے اپنی روانگی کا آغاز کرے گا اور شہر کے مختلف حصوں بھانہ ماڑی چونگی، کوہاٹی چوک، جمیل چوک، پیرزکوڑی پل اور کبوتر چوک سے گزرتا ہوا…

Read More

مکہ دفاعی معاہدہ: پاک فوج کے دستے سعودی عرب میں موجود ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت فوجی دستوں کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ سی این این کے اینکر کے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کی تعیناتی سعودی عرب میں تعیناتی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ…

Read More

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب 3 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب ہونے والے ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی شہری طویل عرصے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر اہل خانہ، عزیز و اقارب، گورنر سندھ نہال ہاشمی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان کا استقبال کیا۔ صومالیہ کے ساحل پر بحری قزاقوں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے آئل ٹینکر “ایم ٹی آنر 25 کے تینوں پاکستانی کریو ممبران بازیابی کے طویل اور کٹھن مراحل طے کرنے کے بعد ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز ای ٹی 694 کے…

Read More

ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبات نہیں منوائے جاسکتے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک میں سیاسی عدم استحکام، عدم برداشت اور گالم گلوچ کا کلچر پروان چڑھانے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ 2024ء کے بعد اب 2026ء میں بھی پی ٹی آئی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس احتجاج اور چڑھائی کے لیے خیبر پختونخوا…

Read More

سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے روٹ میں اچانک تبدیلی کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چار اکتوبر سے جاری لانگ مارچ کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ احتجاجی قافلے کے روٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب مارچ پشاور سے پہلے ضلع خیبر کی جانب جائے گا۔ کوہاٹ میں یونیورسٹی چوک کے مقام پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی منصوبے کے تحت قافلے کو پشاور جانا تھا تاہم خیبر کے…

Read More