میر رضا کیس: 302 کے بعد شواہد مٹانے کی دفعہ بھی شامل

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے مقدمے میں شواہد چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق نئی دفعہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق، اغوا کی دفعہ 365 اور قتل کی دفعہ 302 کے بعد اب ایف آئی آر میں دفعہ 201 بھی شامل کر لی گئی ہے۔ یہ پیش رفت دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے منظر عام پر آنے اور تحقیقات نئی تفتیشی ٹیم کے سپرد کیے جانے کے بعد ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات کا فائنل راؤنڈ: موجودہ اور دو سابق وزرائے اعظم کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع باغ اور حویلی کے چار اہم حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح شروع ہونے والا ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے چلے گا تاکہ تمام شہری اپنا حقِ رائے دہی پرسکون انداز میں استعمال کر سکیں۔ ان چار حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے مجموعی طور پر 72 امیدوار آمنے سامنے…

Read More

میر رضا کیس: مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل، تحقیقات کے لیے نئی 5 رکنی ٹیم قائم

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی پُراسرار موت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جب کہ دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں فیروز آباد تھانے میں درج مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے فیروز آباد سے لاپتہ ہونے والے نوجوان میر رضا علی کی موت کی تفتیش کے لیے سندھ پولیس نے نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے،…

Read More

مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں جب کہ اس کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے جاری کوششوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا…

Read More

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کا ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا دعویٰ مسترد کردیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان سے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ سے متعلق افغان طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا افغان طالبان کا دعویٰ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، افغان طالبان کا یہ دعویٰ مسلمہ حقائق کے منافی…

Read More

میر رضا کیس کی تفتیش کے لیے نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم قائم

کراچی میں نوجوان میر رضا علی کی موت کے معاملے میں پولیس نے موجودہ تفتیش پر اہلِ خانہ کے عدم اعتماد کے بعد نئی پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نئی کمیٹی میں کرائم، سی ٹی ڈی اور انویسٹی گیشن کے سینئر افسران شامل کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی نئی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جب کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ پولیس حکام کے مطابق ایس…

Read More

پولیس تفتیش کے بجائے میر رضا کے اہلِ خانہ کو ہراساں کر رہی ہے: وکیل

کراچی میں میر رضا علی کی موت کے معاملے میں دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ اہلِ خانہ اور ان کے وکیل جبران ناصر نے طبی شواہد کی بنیاد پر موت کو قتل قرار دیتے ہوئے موجودہ تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں میر رضا علی کے اہلِ خانہ اور ان کے وکیل جبران ناصر نے دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا…

Read More

میر رضا کیس: دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کھوپڑی، پسلی اور کولہے میں فریکچر کی تصدیق

میر رضا کیس میں قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں میر رضا کے جسم پر شدید زخموں کی وجہ سے تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی ہے اور گولی کا پیچھے سے داخل ہو کر سینے سے نکلنا بھی ثابت ہوگیا ہے۔ کراچی میں میر رضا علی کی پُراسرار موت کے کیس میں دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ مکمل تبدیل ہوگیا ہے اور میر رضا کو قتل کیے جانے کے شک کو بھی مزید…

Read More

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر فروکت ہو رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل صرف 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 329 روپے 82 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت…

Read More