فرانس میں احتجاج: ایپل، ہرمیز اور لوئی ویٹوں جیسے لگژری اسٹورز لوٹ لیے گئے

فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی کے خلاف ہونے والے احتجاج نے پُرتشدد صورت اختیار کرلی، جہاں مظاہرین نے ایپل، ہرمیز اور لوئی ویٹوں سمیت معروف لگژری برانڈز کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کے بعد قیمتی سامان لوٹ لیا۔ مختلف شہروں میں سپر مارکیٹوں، کپڑوں کی دکانوں، فارمیسیوں اور سرکاری عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ گاڑیوں کو آگ لگانے اور پولیس پر حملوں کے واقعات بھی سامنے آئے۔ فرانسیسی اخبار ’لے پیرزیاں‘ کے مطابق پیرس، مارسیل، بورڈو اور لِل سمیت متعدد شہروں میں نقاب پوش افراد…

Read More

فرانس میں پولیس کی بم شیلنگ، 2 مظاہرین کے ہاتھ ضائع ہوگئے

فرانس میں مہنگائی اور زندگی کے بڑھتے اخراجات کے خلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے بموں سے مظاہرین کے ہاتھ ضائع ہونے کے واقعات نے غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وسطی فرانس کے شہر سینٹ ایٹین میں ہفتے کے روز ایک مظاہرہ کرنے والا اپنا ہاتھ کھو بیٹھا، جبکہ اس سے قبل شمالی فرانس کے شہر لانس میں 15 سالہ طالب علم بھی اسی نوعیت کے واقعے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ فرانس میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز…

Read More

مکہ: مسجد میں ’نازیبا حرکت‘ کے جرم میں بنگلہ دیشی میاں بیوی کو سزائے موت

سعودی عرب میں حکام کی جانب سے مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں غیر اخلاقی فعل کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد دو بنگلہ دیشی میاں بیوی کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے اس بنگلہ دیشی جوڑے پر جرم کی سنگینی اور مقدس مقام کی حرمت پامال کرنے کے الزامات ثابت ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی سزا کی تعمیل کی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی…

Read More

بنگلادیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، پڑوسی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی

بنگلادیش میں خسرے کی وبا نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے، جہاں رواں سال مارچ سے 9 اکتوبر تک اس بیماری کے 2 لاکھ 2 ہزار مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1147 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مرنے والوں میں 94 فیصد تعداد پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ 22 ہزار کیسز کی ان لیبارٹری سے تصدیق ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویکسینیشن…

Read More

ٹرمپ نے روس پر نئی عائد پابندیاں فعال ہونے سے پہلی ہی ختم کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل و گیس کی فروخت سے متعلق نئی پابندیاں نافذ ہونے سے چند روز قبل ہی ان پر عمل درآمد روک دیا۔ فیصلے پر امریکی قانون سازوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روس پر دباؤ کم اور یوکرین کی حمایت متاثر ہوگی۔ امریکی میڈیا سی این این کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کو جاری کیے گئے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے پابندیوں میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا۔ یہ پابندیاں گزشتہ ماہ منظور کیے گئے قانون کے تحت…

Read More

امریکا میں الیکشن دفاتر کو پراسرار سفید پاؤڈر سے بھرے مشکوک خطوط موصول

امریکا کی متعدد ریاستوں میں انتخابی دفاتر کو سفید پاؤڈر پر مشتمل مشکوک خطوط موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔ لوزیانا اور اوکلاہوما میں حکام نے خطوط ملنے پر انتخابی دفاتر خالی کرا لیے، جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور امریکی ڈاک سروس کے انسپکشن حکام واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوزیانا اور اوکلاہوما کے حکام نے منگل کو مشکوک خطوط موصول ہونے کی تصدیق کی۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔…

Read More

یوکرین کا اسپیس ایکس پر ڈرون حملوں میں رکاوٹ بننے کا الزام

یوکرین نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ملک میں اسٹارلنک کی فوجی خدمات پر اچانک پابندیاں عائد کرکے یوکرینی فوج کے ڈرون حملوں اور فضائی دفاعی کارروائیوں کو متاثر کیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے باعث کئی فوجی مشنز متاثر ہوئے، جبکہ روسی ڈرونز کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والے یوکرینی انٹرسیپٹر ڈرونز کی کارکردگی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے…

Read More

بھارت کی چھوٹی سی کالونی کا پانی بند کرنے کا معاملہ اقوامِ متحدہ تک پہنچ گیا

بھارتی شہر کولکتہ کی جیوتی نگر کالونی میں مسلم آبادی کو پانی کی فراہمی بند کیے جانے کا معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سمیر الاسلام نے علاقے کے مکینوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بحال کرانے کے لیے عالمی ادارے سے مداخلت کی اپیل کردی۔ بی بی سی سے منسوب رپورٹ کے مطابق جیوتی نگر کالونی میں تقریباً 5 ہزار غریب مسلمان رہائش پذیر ہیں، جنہیں پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے…

Read More

ایران کا مطالبات تسلیم ہونے تک لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

ایران نے امریکا کے خلاف اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نہ لامتناہی جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات، تاہم مطالبات کی منظوری تک جنگ جاری رہے گی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام ڈیڈ لائنز گزر چکی ہیں، اس کے باوجود معاشی دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران بدستور قائم ہے اور اپنا نظام چلا رہا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد…

Read More

ایران کی امریکی انتخابات متاثر کرنے کے لیے بحری جہازوں پر حملے تیز کرنے کی تیاری

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کو بلند ترین سطح پر رکھنے کے لیے نئی جنگی حکمت عملی اپنا لی ہے۔ اس نئی حکمتِ عملی کا مقصد نومبر میں ہونے والے امریکی مڈ ٹرم انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے۔ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دو سینئر ایرانی حکام کا حوالی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران کی جانب سے یہ نئی حکمت عملی 28 فروری کو…

Read More