ایران جنگ میں امریکا کے 81 جنگی طیارے تباہ، 3 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نقصان: کانگریس رپورٹ

امریکی کانگریس کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی فوج کے 81 جہاز یا تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں یا پھر انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز شامل ہیں، جن میں ایم کیو نائن ریپر ڈرون سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو کہ ان کل نقصانات کے آدھے سے زیادہ حصے پر مشتمل ہیں۔ یہ ڈرون خفیہ معلومات کے حصول، نگرانی اور جنگی کارروائیوں میں معاونت…

Read More

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مثبت مذاکرات ہورہے ہیں اور امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے…

Read More

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ کے دھوئیں نے ملائیشیا میں اسکول بند کروا دیے

جنگلات میں لگنے والی آگ کے اثرات سرحدوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس سے اٹھنے والا دھواں پڑوسی ممالک میں بھی فضائی آلودگی کا سبب بن سکتا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں انڈونیشیا کے جنگلات اور زمینوں پر لگی آگ سے اٹھنے والی دھند نے ملائیشیا میں بھی صورتحال کو متاثر کیا ہے، جہاں ہوا کا معیار غیر صحت بخش سطح تک پہنچنے کے بعد کئی علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملائیشیا کی وزارتِ تعلیم نے جمعرات…

Read More

لندن کی یونیورسٹی کا یورپی ژالہ باری پر تحقیق کے لیے ’فل فنڈڈ پی ایچ ڈی‘ کی فراہمی کا اعلان

شدید موسمی واقعات اور ان سے جڑے خطرات کو سمجھنے کے لیے دنیا بھر میں سائنسی تحقیق جاری ہے۔ اسی سلسلے میں برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) نے یورپ میں شدید ژالہ باری کے واقعات پر تحقیق کے لیے مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ پی ایچ ڈی پروگرام 2027 کے لیے ہے اور اس میں تحقیق کا مرکز یورپ میں ہونے والی شدید ژالہ باری کے واقعات کی شماریاتی ماڈلنگ اور ان سے وابستہ خطرات کا جائزہ لینا ہوگا۔ پروجیکٹ کا…

Read More

پھانسی سے چند گھنٹے پہلے ایرانی نوجوان نے فون پر اپنی ساتھی قیدی سے شادی کرلی

ایران میں احتجاج کے ایک مقدمے میں سزائے موت پانے والے 25 سالہ نوجوان علی رضا سپاہی نے پھانسی سے چند گھنٹے پہلے جیل میں قید اپنی منگیتر سے فون پر نکاح کیا۔ مگر یہ رشتہ قائم ہونے کے اگلے ہی روز نوجوان کی پھانسی کی سزا پر عمل درامد کردیا گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق علی رضا سپاہی کو ایران میں جنوری کے احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق وہ اصفہان کے علیخانی اسکوائر میں 8 جنوری کو ہونے والے احتجاج سے متعلق مقدمے میں…

Read More

اسلام آباد و راولپنڈی میں وی آئی پی موومنٹس: آج کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں آج وی آئی پی نقل و حرکت، تاجروں کے متوقع احتجاج اور کرکٹ ٹیم کی آمدورفت کے باعث بعض علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ میٹرو بس سروس کے چند اوقات میں محدود آپریشن کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور بحرین کے وزیر خارجہ آج اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ ان کی نقل و حرکت کے دوران ریڈ زون، ایکسپریس وے اور پرانے ایئرپورٹ کے اطراف ٹریفک کی…

Read More

جنگ میں ثالثی کے لیے تیار ہیں: روسی صدر کی ایران کو پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ماسکو مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں کردار ادا کرنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ کی جنگ میں ثالثی کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے…

Read More

شام کا یمن میں حوثیوں کے خلاف فوج بھیجنے پر غور

سعودی عرب اور شام کے درمیان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے شامی فوج بھیجنے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، تاہم شامی صدر احمد الشرع نے ابھی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’ایگزیوس‘ کے مطابق 3 امریکی حکام نے بتایا ہے کہ شامی صدر احمد الشرع سعودی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ اسے قبول کرلیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ رواں ہفتے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

Read More

روس میں مہلک وبا پھیلنے کے خدشات، امریکا کی ماسکو سے معلومات فراہم کرنے کی درخواست

روس میں طاعون پر تحقیق کرنے والے ادارے کے ایک لیبارٹری ملازم کی پراسرار موت کے بعد امریکا نے ماسکو سے باضابطہ طور پر مزید معلومات طلب کرلی ہیں، جبکہ امریکی حکام ممکنہ وبائی خطرے سے نمٹنے کے لیے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق سائبیریا کے ارکتسک ریسرچ اینٹی پلیگ انسٹی ٹیوٹ میں 28 سالہ ٹیکنیشن کی موت کے بعد امریکی انتظامیہ نے روسی حکام سے رابطہ کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ روسی حکومت سے اضافی معلومات باضابطہ طور پر…

Read More

فرانس میں پُرتشدد احتجاج: طلبہ کے 7 مطالبات کیا ہیں؟

فرانس میں اسکولوں کی صورتحال کے خلاف طلبہ، اساتذہ اور والدین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے، 6 اکتوبر کو ملک کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کے دوران کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے درجنوں شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں دو لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جبکہ احتجاج کے منتظمین نے شرکا کی تعداد ساڑھے چار لاکھ بتائی۔ پیرس، اسٹراسبرگ اور رین سمیت کئی شہروں میں پولیس…

Read More