سعودی عرب میں توہینِ رسالت پر سری لنکن شہری کو سزائے موت سنا دی گئی

سعودی عرب میں توہینِ رسالت پر سری لنکن شہری کو سزائے موت سنا دی گئی۔ سوئیڈن ہیرالڈ کے مطابق سعودی عرب کی اپیل کورٹ نے فیس بک پر مبینہ توہینِ رسالت کے الزام میں 24 سالہ سری لنکن شہری انوجن سیواراسا کو سزائے موت سنا دی۔ وہ گزشتہ برس روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا اور رواں سال جولائی میں ایک فیس بک تبصرے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق انوجن کا تعلق سری لنکا کے شہر کلمنائی سے ہے اور وہ ستمبر 2025…

Read More

‘روس بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہا ہے’: یوکرینی صدر کا انکشاف

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق روس یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے پیش نظر یوکرینی سیکیورٹی اداروں اور فضائیہ کو ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیلنسکی نے منگل کی شب اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روس کی جانب سے بڑے حملے کی تیاری سے متعلق نئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے یوکرینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی حفاظت کا…

Read More

قتل کیس کے بعد جاپان میں امریکی فوجیوں پر کرفیو عائد، شراب نوشی پر مکمل پابندی

جاپان کے جزیرے اوکیناوا میں ایک خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں امریکی میرین کی گرفتاری کے بعد جاپان اور امریکا کے درمیان حساس معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ واقعے کے بعد اوکیناوا میں تعینات امریکی فوجیوں کے لیے سخت نظم و ضبط کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی فوجیوں پر ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں شراب نوشی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات فوجیوں کی نظم و ضبط سے متعلق تربیت کے…

Read More

نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب نائجیریا کی فضائیہ کا اے ٹی آر 42 فوجی طیارہ بینن سٹی سے لاگوس جا رہا تھا اور جنوب مغربی ریاست اونڈو میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا تاہم پرواز کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 25 مسافر اور…

Read More

امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے امکان پر آمادگی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تہران کے ساتھ براہِ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اُدھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات کا خواہاں نہیں بلکہ اس…

Read More

امریکا: خاتون کی سزائے موت پر عملدرآمد میں ناکامی، سربراہ جیل خانہ جات مستعفی

امریکی ریاست ٹینیسی کے محکمہ اصلاحات کے سربراہ فرینک اسٹراڈا نے ایک ناکام سزائے موت پر شدید تنقید کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاستی حکام کے مطابق وہ رواں ماہ اپنا منصب چھوڑ دیں گے۔ یہ فیصلہ 50 سالہ قیدی کرسٹا پائیک کو مہلک انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کی کوشش ناکام ہونے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کرسٹا پائیک کو بدھ کے روز سزائے موت کے عمل درامد پر نیش وِل کی…

Read More

جاپان: امریکی میرین اہلکار جاپانی خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار

جاپان کے جزیرے اوکیناوا میں ایک 20 سالہ امریکی میرین اہلکار کو 39 سالہ جاپانی خاتون شہری کے قتل اور اس کا سامان چوری کرنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جزیرہ اوکیناوا پولیس کے مطابق امریکی میرین کے اہلکار ڈیون جیکب بالارڈ پر الزام ہے کہ اس نے ہفتے کی صبح دارالحکومت ناہا کے ایک ہوٹل میں جاپانی خاتون اینا یاگی کو قتل کیا اور اس کا بیگ اور بٹوا لے گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیون جیکب اوکیناوا میں امریکی…

Read More

ایران نے حوثیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

ایران نے یمن کے حوثی گروپ سے متعلق واضح کیا ہے کہ وہ حوثیوں کے اقدامات کا براہِ راست فریق نہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حوثیوں کے خلاف حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں حوثیوں سے متعلق کشیدگی اور ان کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں پر بات چیت جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے مؤقف اختیار کیا ہے…

Read More

ایرانی قوم کی ہمت اور استقامت نے دنیا کو حیران کردیا، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے سامنے ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی نظریں اس وقت ایران میں جاری صورتحال پر مرکوز ہیں، جبکہ بڑے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، تاہم اسے روکنا ضروری ہے۔ ماسکو میں بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی حملوں کے سامنے ایرانی قوم کی بہادری، شجاعت اور ثابت قدمی…

Read More

سعودی عرب نے یمن سے آنے والے حوثیوں کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیے

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے چار ڈرونز اور دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا، جبکہ دوسری جانب یمنی حکومتی فورسز نے صنعاء، صعدہ اور تعز میں حوثی اہداف کے خلاف فضائی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط اور جازان کو ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم تمام اہداف کو راستے میں ہی روک لیا گیا۔ سعودی…

Read More