ایشوریا رائے نے سلمان خان سے بریک اَپ پر خاموشی کی وجہ بتا دی

بولی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کا پرانا انٹرویو پھر سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے سلمان خان سے اپنے تعلقات ختم ہونے کے معاملے پر عوامی سطح پر بات نہ کرنے کی اصل وجہ بتائی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس قصے کو ماضی کا حصہ سمجھتی ہیں اور اسے دوبارہ زیرِ بحث نہیں لانا چاہتیں۔ ایشوریا رائے نے 2012 میں سیمی گریوال کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اس موضوع پر گفتگو کی تھی۔ دورانِ انٹرویو ان سے پوچھا گیا کہ…

Read More

کانسرٹ میں غیراخلاقی الفاظ کی ادائیگی پر ہنی سنگھ تفتیش کی زد میں

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ سے دہلی میں ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر نازیبا گفتگو کے معاملے پر مہاراشٹر سائبر پولیس نے دو گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی۔ گلوکار 16 اکتوبر کو تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ معاملہ جنوری 2026 میں دہلی میں ہونے والے ایک کنسرٹ سے جڑا ہے۔ اس دوران ہنی سنگھ کے مبینہ نازیبا جملوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر لوگوں نے تنقید کی۔ بعد ازاں…

Read More

غیرقانونی تعمیرات: اجے دیوگن کے بنگلے پر ہتھوڑے چل گئے

بولی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع بنگلے کے کچھ حصے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسمار کر دیے گئے۔ ممبئی کی بلدیاتی انتظامیہ کے مطابق بنگلے میں ضروری اجازت کے بغیر اندرونی تبدیلیاں اور دیگر تعمیراتی کام کیے جا رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی تعمیراتی کام روکنے کا نوٹس جاری ہونے کے چند روز بعد کی گئی۔ بلدیاتی حکام کا کہنا ہے کہ نوٹس کے باوجود کام جاری رہا، جس پر متعلقہ حصوں کو گرانے کا…

Read More

دل کے مریضوں کے لیے نئی امید، بغیر اسٹینٹ علاج کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

دل کی شریانوں میں رکاوٹ کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے ایک نئی طبی تحقیق امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے محققین کے مطابق، دوائی کی تہہ والے خصوصی غبارے کے ذریعے دل کی تنگ شریانوں کا علاج کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد خون کی نالی میں مستقل دھاتی اسٹنٹ لگانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ تحقیق میں سامنے آیا کہ اس طریقہ علاج کے ذریعے دل کے دورے اور دل کی بیماریوں کے باعث موت کے خطرے کے…

Read More

عمران عباس نے ڈراموں سے کنارہ کشی کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار عمران عباس نے ٹیلی ویژن ڈراموں سے دوری کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اداکاری کے بجائے اپنے کاروبار اور فلاحی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔ عمران عباس اپنے کئی مشہور ڈراموں اور خوبصورت پرسنلٹی کی وجہ سے ناظرین میں مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ انسٹاگرام پر بھی ان کے تقریباً 86 لاکھ فالوورز ہیں۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سے وہ شوبز انڈسٹری سے غائب ہیں اور…

Read More

فریج کے بغیر برسوں محفوظ رہنے والی غذائیں

آج کے جدید دور میں جہاں ریفریجریٹر اور ڈیپ فریزر ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن چکے ہیں، یہ بات انتہائی حیران کن لگتی ہے کہ جدید آلات کی ایجاد سے صدیوں پہلے بھی انسان خوراک کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے شاندار طریقے جانتا تھا۔ نمکین بنانے، خمیر اٹھانے اور سیل بند کرنے کی یہ قدیم تکنیکیں لوگوں کو طویل سفر، شدید سرد موسم اور قدرتی آفات کے دوران خوراک فراہم کرتی تھیں۔ آج بھی ان میں سے کئی طریقے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی نے خوراک…

Read More

‘شادی میں جیب کترے مہمان بن کر آگئے، تحائف میں قیمتی چیزوں کے بجائے پتھر اور چپلیں دے گئے’، نیتو کپور

شادی بیاہ کے قصے، چاہے عام لوگوں کے ہوں یا فلمی ستاروں کے، ہمیشہ دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔ بولی ووڈ کے معروف جوڑے رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی بھی کئی دلچسپ اور حیران کن واقعات کی وجہ سے یاد کی جاتی ہے، جن کا ذکر اداکارہ اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کر چکی ہیں۔ نیتو سنگھ اور رشی کپور 22 جنوری 1980 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی تقریب ممبئی کے علاقے چیمبور میں واقع آر کے ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس…

Read More

‘اب تک 70 رشتے آچکے ہیں’، اسرا عائشہ کا انکشاف

پاکستانی ماڈل اسرا عائشہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زندگی میں اب تک تقریباً 60 سے 70 شادی کے رشتوں کی پیشکش ہو چکی ہے۔ ان میں رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے آنے والی پیشکشوں کے علاوہ شادی شدہ مردوں کی طرف سے ملنے والے پیغامات بھی شامل تھے۔ اسرا عائشہ نے یہ انکشاف ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے رشتے کے حوالے سے مختلف اور دلچسپ قصے بھی شیئر کیے۔ عذرا عائشہ کا کہنا تھا کہ ان کی دادی کی دلی…

Read More

بولی ووڈ اسٹارز اپنے گھروں میں خود سبزیاں کیوں اگا رہے ہیں؟

بولی ووڈ کی مشہور شخصیات ہمیشہ سے اپنی فٹنس، دلکش لُک اور فعال طرزِ زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ جم میں پسینہ بہانا یا سخت ورزش کرنا تو ان کے روزمرہ کا معمول ہے، لیکن ان دنوں بولی ووڈ ستاروں میں ایک اور صحت مند مشغلہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے: ہوم گارڈننگ۔ جیکی شروف، پریٹی زنٹا، سنیل شیٹی، جوہی چاولہ اور شلپا شیٹی جیسے نامور اسٹارز اپنے گھروں اور چھتوں پر سبزیاں اگاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ…

Read More

اداکارہ سکینہ خان کی دوسری شادی، تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سکینہ خان نے امریکا میں دوسری شادی کرلی ہے۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ سُکینہ خان نے امریکہ میں ایک روایتی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ انکے شوہر نے سفید رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔ اداکارہ نے اپنے دولہا کے ساتھ…

Read More