ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے بعد نُصرت بھروچا کی پہلی پوسٹ
بولی وڈ اداکارہ نُصرت بھروچا نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور سرجری کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنی خیریت سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے غروبِ آفتاب کی تصویر کے ساتھ امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ بھرپور انداز میں کام شروع کریں گی۔ نُصرت بھروچا نے ہفتے کے روز انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں کھڑکی کے قریب ایک خالی وئیل چیئر اور پس منظر میں دور ڈوبتا ہوا سورج دکھائی…
Read More