لاہور: جوہر ٹاون میں فارم ہاوس میں شیر کے حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا،حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں2 بچوں […]

نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک

نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ چیک ری پبلک کی کولوچاوا کلارا آج صبح لاپتا ہوئی تھیں۔ کلارا کی موت آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ہوئی۔ ڈیتھ باڈی آج چلاس منتقل کی جائے گی۔ نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک […]

یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، ہیٹ ویو سے 10 افراد ہلاک

یورپ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے، ہیٹ ویو سے اسپین، فرانس اور اٹلی میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانس میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ اسپین میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا […]

امیر مقام نے خیبر پختون خوا کی حکومت تبدیل ہونے سے متعلق اشارہ دے دیا

امیر مقام نے آج نیوز کے پروگرام نیوزانسائیٹ ود عامرضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹل ہے کے پی حکومت تبدیل ہوگی، حکومت ہم نہیں گرارہے، وہ پہلے ہی گرنے والی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیرقانونی تجاوزات پرکارروائی ہونا چاہئے۔ سوات میں میراہوٹل غیر قانونی نہیں۔ اسد قیصر نے بھی گفتگو کرتے […]

امریکا، ایران جوہری مذاکرات اگلے ہفتے اوسلو میں ہونے کا امکان

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات اگلے ہفتے اوسلو میں ہونے کا امکان ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایلچی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے، جس سے جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے اہم […]

وزیراعظم کے وژن کے تحت 19 ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش اسکول منصوبے منظور

وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت 19 ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش اسکول کے منصوبے منظور کرلیے گئے، وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعظم کے وژن کے […]

صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13 مغوی بازیاب

پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران پولیس نے 13 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق صادق آباد کے علاقے کچے میں پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 13 مغوی بازیاب کروالیے۔ صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے […]

ٹرمپ کی ناراضی جمہوریت پر حملہ ہے، ظہران ممدانی

نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیدیا، کہا ٹرمپ مجھے ملک بدر کرنا چاہتے ہیں ، یہ سب کرکے وہ مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیویارک کے میئر کے لیے نامزد امیدوار ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی […]

راولپنڈی پولیس نے 300 روپے کی ’نسوار چوری‘ کا مقدمہ درج کرلیا

راولپنڈی پولیس نے 300 روپے مالیت کی نسوار چوری ہونے کا مقدمہ درج کرکے مقدمے کی تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک بنارس میں 300 روپے کی نسوار چوری کا انوکھا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جبکہ انوکھی ایف آئی آر تھانہ ریس کورس […]

سری لنکا، بنگلادیش میچ کے دوران گراؤنڈ میں خطرناک سانپ کی انٹری، شائقین خوفزدہ

سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ میں خطرناک سانپ داخل ہوگیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے خلاف 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی اننگز کے تیسرے اوور میں سانپ نے گراؤنڈ میں انٹری دی۔ پریماداسا اسٹیڈیم موجود شائقین اور ٹی وی […]