عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، “ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ “ […]

پاکستان سپر لیگ 10 کا ترانہ ”ایکس دیکھو“ ریلیز کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ ”ایکس دیکھو“جاری کر دیا گیا۔ ترانے میں علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ اور طلحہ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ ایونٹ گیارہ اپریل سے اٹھارہ مئی تک سجے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے ترانے میں معروف گلوکاروں نے آواز […]

کاریں چرانے والا سب انسپکٹر پکڑا گیا، بیٹا گینگ کا سرغنہ نکلا

کراچی میں کاریں چرانے والے سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر سے چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا، کار لفٹر ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیر احمد کا کہنا ہے کہ […]

پشاور؛ ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور گاڑی برآمد

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا […]

ایک کروڑ بھارتیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی عائد، وجہ کیا؟

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے جعلسازی پر مبنی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے رواں برس فروری میں 97 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔ میٹا کی زیرملکیت معروف میسجنگ پلیٹ فارم ’واٹس ایپ‘ نے اپنی تازہ ترین ماہانہ سیفٹی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے جس […]

جاپانی طلبہ کا کلاس روم میں شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل

جاپان کے کاوانوئے ہائی اسکول میں طلباء کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 71 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ نے APT گانے پر زبردست ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، جب کہ استاد بلیک بورڈ پر کچھ لکھنے […]

کراچی میں کھلا مین ہول ایک اور معصوم بچے کی جان نگل گیا

کراچی میں کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان نگل گیا۔ مواچھ گوٹھ میں ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کم سن بچہ گٹر میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی میں ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ شہر میں کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔ […]