‘بل مجھے دینے دو، یہ آخری بار ہے’: میر رضا کی دوستوں سے آخری ملاقات اور ‘کرپٹو میں چھکے’ کی کہانی

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کیس میں ان کے دوستوں کے نئے اور اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میر رضا کے دوستوں احمد بھردے اور عبداللہ نے اس شکوک و شبہات سے بھرپور واقعے سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ عبداللہ کے مطابق بدھ کے روز میر رضا نے انہیں بلایا تھا جس کے بعد ان کی بہادر آباد میں کچھ لوگوں سے میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد وہ قریبی ریسٹورنٹ پر…

Read More

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال، آپریشنل تیاریوں اور امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن میں فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ آفیسرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ادارہ جاتی ہم آہنگی اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت سے متعلق امور کا…

Read More

ویمن ٹی20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شوال ذوالفقار نے 14 اور منیبہ علی نے 13 رنز بنائے، تاہم اس کے بعد پاکستان کی 9 بیٹرز مجموعی اسکور میں مزید 28 رنز کا اضافہ کرسکیں اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 55 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان ویمن کا کم ترین اسکور ہے۔ بھارت…

Read More

کراچی: ڈیفنس میں پڑوسی خاتون پر تشدد، ملزمہ مریم کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پڑوسی خاتون پر تشدد کرنے والی ملزمہ مریم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمہ مریم نے تشدد کے بعد متاثرہ خاتون کے خلاف ہی مقدمہ درج کرا دیا تھا، تاہم تحقیقات کے بعد ملزمہ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ڈیفنس فیز 6 کے خیابانِ بخاری میں ایک بااثر خاتون اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بہن…

Read More

ملک میں نئے انتظامی یونٹس بن کر ہی رہیں گے: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو، اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ قومی اتفاق رائے اور عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے کسی سیاسی جماعت کی طرف اشارہ نہیں کیا بلکہ ملک میں گزشتہ…

Read More

نجی حج اسکیم کے پیکیجز کے انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ مقرر

وزارت مذہبی امور نے نجی حج اسکیم کے تحت حج پیکیجز کے انتخاب اور رقم کی ادائیگی کے لیے آخری تاریخ 20 نومبر 2026 مقرر کر دی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین کی سہولت کے لیے 14 لاکھ روپے سے لے کر 37 لاکھ 50 ہزار روپے تک کے 16 بنیادی حج پیکیجز کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نجی حج اسکیم کے لیے رواں سال مجموعی طور پر 71 ہزار…

Read More

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ کا بیان ریکارڈ

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ساحل کے قریب نوجوان پر مبینہ تشدد کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ متاثرہ نوجوان علی جعفری نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی جعفری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ 29 اگست کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈیفنس فیز 6 میں کھانا کھانے گیا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد جب وہ باہر نکلا تو مبینہ طور پر اسے سر پر بیس بال کے ڈنڈے سے وار کیا…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹ کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 05 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 5 ستمبر سے 7 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کی کمی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے…

Read More

سابق پاکستانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی عاقب جاوید پر کڑی تنقید، آئینہ دیکھنے کا مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیے گئے بڑے فیصلوں پر قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے چیف سلیکٹر عاقب جاوید پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں آئینے میں چہرہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم خوف کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے، سلیکشن کی کوئی واضح حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ سابق پاکستانی ٹیسٹ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے آسٹریلوی اخبار…

Read More

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ہندوستانی پراکسیز، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 36 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مؤثر اور بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ضلع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں…

Read More