بابر اعظم کا سات برس بعد ڈومیسٹک سفر ناکامی سے شروع

پاکستان کے قومی ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سات سال کے طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کو یادگار بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پریزیڈنٹ ٹرافی کے ایک میچ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم محض 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم دو دن اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد کریز پر آئے لیکن صرف 20 گیندوں کا سامنا کر سکے اور فاسٹ باؤلر ارشد اقبال کی ایک شارٹ پچ گیند…

Read More
کھیل 

جیب میں 10 روپے لے کر بیرون ملک جانے والا پاکستانی دکاندار یو اے ای کا قومی کرکٹر کیسے بنا؟

کرکٹ کے میدان میں جب کوئی کھلاڑی قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر اترتا ہے تو عموماً نگاہیں اس کی کارکردگی پر ہوتی ہیں، لیکن اس شرٹ تک پہنچنے کے پیچھے کی کہانی اکثر میدان سے باہر لکھی جاتی ہے۔ کسی کے لیے یہ برسوں کی محنت ہوتی ہے، کسی کے لیے مالی مشکلات سے لڑائی، اور کسی کے لیے خاندان کی امیدوں کو اپنے خوابوں کے ساتھ لے کر چلنا۔ پاکستانی نژاد متحدہ عرب امارات کے بائیں ہاتھ کے اسپنر حیدر علی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے۔…

Read More

چین اور امریکا میں 30 ارب ڈالر کے ٹیرف میں کمی پر اتفاق

چین اور امریکا نے باہمی تجارت میں 30 ارب ڈالر کے ٹیرف میں کمی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے معاملے پر باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اتفاق رائے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ امریکا کے دوران ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے 8 نکاتی سمجھوتے کا حصہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنے اقتصادی ماہرین اور مذاکراتی ٹیموں کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کئی اقدامات کی منظوری دی ہے، جن میں تجارتی…

Read More

حماس کا سات اکتوبر حملہ: نیتن یاہو نے یو اے ای کی پیشگی وارننگ چھپائی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سات اکتوبر 2023 کو ہونے والے حماس کے بڑے حملے سے چند روز پہلے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو خبردار کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 کے اختتام پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے خود نیتن یاہو کو فون کر کے بتایا تھا کہ حماس ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی…

Read More

نقیب اللہ قتل کیس: عدالت نے 7 ملزمان کو بری کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 7 ملزمان کے خلاف ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت سے بری ہونے والے ملزمان میں شعیب شوٹر، امان اللہ مروت، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔ ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی گواہ نے یہ بیان نہیں دیا کہ نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا…

Read More

‘میدان نہیں چھوڑا، وزیراعظم کا انتظار ہے’: حافظ نعیم کا ناقدین کو جواب

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے میدان نہیں چھوڑا بلکہ عوام کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت کو اپنے اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مختلف لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کیں کہ جماعت اسلامی نے میدان چھوڑ دیا ہے، تاہم ایسا نہیں ہے، جماعت اسلامی بدستور عوام کی ترجمانی کررہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے تمام مطالبات سادہ اور واضح…

Read More

ترسیلاتِ زر پر اربوں روپے کے شاندار انعامات، خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی اب پاکستان رقم بھیجنے پر سالانہ اربوں روپے کے انعامات جیت سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’’پاسبَان ریمی ٹنس ریوارڈ اسکیم‘‘ شروع کی ہے، جس کے تحت ہر سال مجموعی طور پر 16 ارب روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سے پاکستان رقم بھیجنے والے افراد اور ان کے مستحقین کے لیے مجموعی انعامات کا 50 فیصد…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لیے جتھہ تیار کرنے کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد پر مقدمہ

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے لیے مبینہ طور پر جتھہ تیار کرنے کے الزام میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون سمیت 2 افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے 3 ساتھی فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ مقدمے میں فرار ہونے والے تینوں نامعلوم افراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی…

Read More

بلوچستان: بگٹی امن فورس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور دُکّی میں دہشتگردوں نکے مختلف حملے ہوئے میں، جن میں گیارہ مزرودوں کو اغوا کیا گیا، جبکہ 13 دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے ہفتے کو ڈیرہ بگٹی میں ضلع کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کی رہائش گاہ پر اچانک حملہ کیا۔ تاہم بگٹی امن فورس کے جوانوں نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ حملے کے بعد جب دہشت گردوں نے فرار ہونے…

Read More

اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ کا جرمانہ، نیا آرڈیننس منظور

اسلام آباد میں سیف سٹی کے کیمروں اور دیگر حفاظتی تنصیبات کو نقصان پہنچانا اب بھاری پڑے گا۔ صدرِ مملکت نے نئے سیف سٹی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے تحت سیف سٹی کیمرے کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ احتجاج، جلسے یا دھرنے کے دوران ہونے والے نقصان کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ نئے آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کے کسی کیمرے یا اس سے متعلق نظام کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ کرنے، یا کسی کو ایسا…

Read More