حوثیوں کی بڑھتی طاقت: سعودی عرب کے پاس جواب دینے کے آپشنز محدود کیوں؟

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی یمن میں تیز رفتار پیش قدمی اور سعودی عرب پر مسلسل حملوں نے خلیجی ریاست کو ایک ایسے دلدل میں دھکیل دیا ہے جہاں سے نکلنے کے تمام راستے انتہائی دشوار اور کٹھن دکھائی دیتے ہیں۔ واشنگٹن میں مقیم خطے کے دفاعی امور کے ماہر محمد الباشا کا اس صورتِ حال پر کہنا ہے کہ اس وقت تمام اشارے سعودی عرب کی جانب سے ایک بڑے جوابی عسکری اقدام کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور اس بات کا امکان دن بہ دن…

Read More

نیٹو کے جنگی طیارے پرندوں سے بیوقوف بن گئے

یورپی ملک لتھوانیا میں مشکوک ڈرون کی اطلاع پر نیٹو کا جنگی طیارہ فوری طور پر فضا میں بھیجا گیا، تاہم قریب پہنچنے پر پتا چلا کہ ریڈار پر نظر آنے والا مشکوک ہدف کوئی ڈرون نہیں بلکہ پرندوں کا بڑا جھنڈ تھا۔ اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی لتھوانیا کے شہر شیاؤلیائی میں پیش آیا، جہاں اطالوی فضائیہ نیٹو کے بالٹک ایئر ڈیفنس مشن کے تحت تعینات ہے۔ رپورٹ کے مطابق دفاعی نظام نے محدود فضائی حدود میں ایک نامعلوم اور کم بلندی پر پرواز کرنے…

Read More

‘والد نے اسکیم کیا، گھر، گاڑی زیورات سب بیچ دیا’: میر رضا کی مبینہ چیٹ منظرِ عام پر

کراچی میں قتل ہونے والے میر رضا کے کیس میں ایک نیا موڑ آیا ہے، مقتول کی ایک برس پرانی مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے دوست کو بتایا تھا کہ ان کے والد نے ایسا اسکیم کیا کہ ایک ہی دن میں گھر، گاڑی اور زیورات تک فروخت کرنا پڑ گئے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس پر دوست نے انہیں تسلی دی تھی۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چیٹ ایک سال پرانی ہے جبکہ مقتول کے دوست کا…

Read More

بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

بھارتی ویمن ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے  شکست دے کر 8 ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا تاہم بھارت نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بھارتی اوپنرز شفالی ورما اور سمرتی مندھانا کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 129…

Read More

جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا، جس کے بعد پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور حکومت کی جانب سے…

Read More

ایران کی آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کو 7 شرائط پیش

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھولنے کے لیے 7 شرائط پیش کردی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ان شرائط پر عمل درآمد تک آبنائے ہرمز کی بحری آمدورفت مکمل طور پر بحال نہیں کی جائے گی۔ ایرانی مطالبات میں ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں اور دھمکیاں فوری طور پر بند کرنا، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران پر عائد پابندیاں اٹھانا شامل ہے۔ ایران نے اپنے منجمد اثاثے بحال کرنے اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا…

Read More

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے، یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف حوثیوں کے زیرِ قبضہ جنوبی، وسطی اور شمالی صوبوں میں واقع مختلف مواضع پر پے در پے فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ یم،ن کی سرکاری افواج نے حوثی باغیوں کے پانچ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن کے حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ”سعودی طیاروں“ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے سات صوبوں پر 129 فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ان حملوں میں…

Read More

حکومت کا بائیک، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دیتے ہوئے بائیک، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری طرف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے، پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور اس کے باعث عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا عوام پر…

Read More

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ، حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور یمن کے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آج شام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی ہے۔ بیان کے…

Read More

مشکوک انجری اور ڈسپلن ایشوز: امام الحق پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مشکوک انجری کے خلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں انجری اور ڈسپلن کے معاملے پر ٹیسٹ اوپنر پر پابندی کا امکان ہے جب کہ وہ آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنا جواب جمع کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ میچ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے۔…

Read More