امریکا میں الیکشن دفاتر کو پراسرار سفید پاؤڈر سے بھرے مشکوک خطوط موصول
امریکا کی متعدد ریاستوں میں انتخابی دفاتر کو سفید پاؤڈر پر مشتمل مشکوک خطوط موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔ لوزیانا اور اوکلاہوما میں حکام نے خطوط ملنے پر انتخابی دفاتر خالی کرا لیے، جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور امریکی ڈاک سروس کے انسپکشن حکام واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوزیانا اور اوکلاہوما کے حکام نے منگل کو مشکوک خطوط موصول ہونے کی تصدیق کی۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔…
Read More