پاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟
پاکستان میں آج پیٹرول 343 روپے 10 پیسے اور ڈیزل 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 اور 27 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 7 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔