حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی کاروائی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
-گرفتار ملزم کی شناخت ابوزر کے نام سے ہوئی ہے- ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا
-گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث- ملزم سے 46 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں
-ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے
-ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
