فیفا ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینا کو مصر کے خلاف 2-3 سے برتری حاصل ہوگئی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا اور مصر کے درمیان میچ جاری ہے۔
امریکا کے شہر اٹلانٹا میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کے اہم میچ ارجنٹینا کو مصر کے خلاف 2-3 سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔
مصر کی جانب سے یاسر ابراہیم نے 16 ویں منٹ میں گول کیا اور ٹیم کو برتری دلوائی۔ اس موقع پر ارجنٹینا کو پنالٹی اسٹروک ملا تاہم ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی گول کرنے میں ناکام رہے۔ مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے پنالٹی اسٹروک پر گیند کو شاندار طریقے سے روک لیا۔

مصر کی جانب سے مصطفیٰ زیکو نے دوسرا گول کیا تاہم ریفری نے اسے فاؤل قرار دے دیا تاہم کچھ ہی دیر میں 68 ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے شاندار گول کرکے مصر کی برتری 0-2 کردی۔

ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول دوسرے ہاف کے 80 ویں منٹ میں کرسٹن رومیرو نے کیا جب کہ اس کے 4 منٹ بعد ہی 84 ویں منٹ میں لیونل میسی نے دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

میچ کے آخری لمحات میں 90 منٹ مکمل ہونے پر ایکسٹرا ٹائم میں ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈیز نے تیسرا گول کرکے مصر کے خلاف 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔