مکہ معاہدہ: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے چیفس آف اسٹاف کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تیاری

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے طریقہ کار پر غور کے لیے تینوں ممالک کے چیف آف اسٹاف کے ہنگامی اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت کی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مشن کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزرائے…

Read More

گیم کنٹرولر سے لیزر ہتھیار آپریٹ، امریکا نے ہرمز میں نیا دفاعی نظام تعینات کردیا

امریکی فوج آبنائے ہرمز میں ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خلاف ہائی انرجی لیزر ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ ان ہتھیاروں کو چلانے کے لیے امریکی فوجی ایکس باکس گیم کنسول سے ملتے جلتے کنٹرولرز استعمال کر رہے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی محکمہ جنگ نے تصدیق کی ہے کہ یہ لیزر نظام ڈرونز اور آنے والے کروز میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ ہر ہدف کو روکنے کے لیے الگ میزائل…

Read More

سعودی عرب کی 50 سے زائد جامعات میں غیرملکی طلبہ کے لیے داخلے کھل گئے

سعودی عرب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند بین الاقوامی طلبہ کے لیے وزارتِ تعلیم نے ’’سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں‘‘ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جہاں 50 سے زائد سرکاری اور نجی جامعات کے تعلیمی پروگرام، وظائف، داخلے کی شرائط، درخواست کے مراحل اور تعلیمی ویزے سے متعلق معلومات ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔ وزارتِ تعلیم کے تحت کام کرنے والا یہ پلیٹ فارم سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند غیر ملکی طلبہ، محققین اور زیرِ تربیت…

Read More

پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ بنوانے کا سنہری موقع

قومی شناختی کارڈ سے محروم ایسے شہری جن کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ موجود نہیں، ان کے لیے نادرا نے مخصوص شرائط کے تحت خصوصی سہولت فراہم کی ہے۔ اس سہولت سے بالخصوص 18 سال سے زائد عمر کی خواتین فائدہ اٹھا سکتی ہیں جو پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی کے باعث اب تک شناختی کارڈ نہیں بنوا سکی تھیں۔ نادرا کی جانب سے دی گئی اس سہولت کے تحت بعض مخصوص دستاویزات اور خاندانی ریکارڈ کی بنیاد پر پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کے حصول کے…

Read More

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا لانگ مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جمعے کے روز پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی اگلی حتمی تاریخ پر کوئی اتفاق رائے سامنے نہیں آیا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کوئی حتمی تاریخ…

Read More

بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ‘جناح پیپلز ٹرین’ ٹریک پر آنے کو تیار

بلوچستان کے عوام کو جدید اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبے کی پہلی ماس ٹرانزٹ ’جناح پیپلز ٹرین‘ کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔ بلوچستان حکومت نے اس منصوبے کو جلد عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹرین کا 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’جناح پیپلز ٹرین‘ کا روٹ کچلاک سے سریاب…

Read More

مکہ معاہدے میں ایران کو شامل کرنے کی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں: وزیرِ دفاع

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں توسیع یا ایران کو اس میں شامل کرنے کی فی الحال کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت مکہ معاہدے کا سیکریٹریٹ اور ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کا ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد اگر کسی نئے ملک کی شمولیت کی خواہش سامنے آتی ہے تو تینوں رکن حکومتیں اس پر غور کرسکتی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فی الحال ایران…

Read More

چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کی حدود میں جارحیت کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے، جبکہ جارحیت کیلئے استعمال ہونے والی متعدد پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ کا پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی متعدد پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور…

Read More

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہوگا یا نہیں: پارٹی میں اختلافات بڑھنے لگے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ پر پارٹی میں اختلافات بڑھنے لگے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمان نے لانگ مارچ ملتوی کرکے اکتوبر کے آغاز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور حکومت سے مذاکرات کی تجویز دے دی ہے جب کہ اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے بھی مشاورت کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ جمعرات کو خیبر پختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس پشاور میں ہوا، اجلاس میں جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے…

Read More

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان ہلاک کردیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پرجارحیت کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش پر مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے…

Read More