امریکا کے ویزا قوانین مزید سخت: یکم اکتوبر سے سوشل میڈیا اسکرُوٹنی وسیع

امریکا نے ویزا درخواست دہندگان کی آن لائن سرگرمیوں کی جانچ کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم اکتوبر سے آئی، ٹی این اور ٹی ڈی کیٹیگریز کے نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان بھی سوشل میڈیا اسکریننگ کے عمل میں شامل ہوں گے۔ اس تبدیلی کا براہِ راست اثر غیر ملکی میڈیا نمائندوں، امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان معاہدے کے تحت کام کرنے والے بعض پیشہ ور افراد اور ان کے اہل خانہ پر پڑے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، ان ویزا کیٹیگریز کے…

Read More

اقوام متحدہ اجلاس کا آغاز: سفارت کار بدامنی اور شدید غیر یقینی میں گھری دنیا سے پریشان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے آغاز پر نیویارک میں جمع ہونے والے دنیا بھر کے سربراہان مملکت، وزرا اور سفارت کاروں نے عالمی صورتحال کو شدید بحران اور غیر یقینی سے تعبیر کیا ہے۔ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں، معاشی عدم استحکام اور بدلتے ہوئے عالمی نظام نے بین الاقوامی منظرنامے کو پچھلے سال کی نسبت مزید پیچیدہ اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ اس موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے…

Read More

حوثیوں کا یمن کے بالائی علاقوں پر قبضے کے لیے بڑی پیش قدمی کا فیصلہ

یمن کے حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے زیر قبضہ علاقوں کو بحیرہ احمر کے ساحل سے کاٹنے کے لیے اہم پہاڑی مقامات پر قبضے کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کے بعد امریکی فضائی حملے آخری وقت میں منسوخ کردیے تھے۔ رپورٹ…

Read More

آسٹریلیا کی ہنر مند ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی: دس سے زائد کیٹیگریز کے قوانین تبدیل

آسٹریلیا نے ہنرمند ویزا درخواستوں کی جانچ پڑتال کا طریقہ تبدیل کر دیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت کچھ شعبوں سے وابستہ درخواستوں کو دوسری درخواستوں کے مقابلے میں پہلے دیکھا جائے گا۔ یہ تبدیلی 19 ستمبر 2026 سے نافذ ہو گئی ہے اور اس کا اطلاق نئی درخواستوں کے ساتھ پہلے سے جمع کرائی گئی زیرِ التوا درخواستوں پر بھی ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ نئے قواعد سے ویزا حاصل کرنے کی اہلیت تبدیل نہیں ہوئی۔ صرف درخواستوں کو پروسیس کرنے کی ترجیحی ترتیب بدلی گئی ہے۔ اب…

Read More

امریکا کا گرین لینڈ میں دو نئے فوجی اڈے قائم کرنے کا پلان

امریکا نے گرین لینڈ میں مزید دو فوجی اڈے قائم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، جن میں سے ایک سرد جنگ کے دور کے سابق امریکی اڈے کو دوبارہ فعال کرے گا جبکہ دوسرا ڈنمارک کی خصوصی فورسز کے زیر استعمال علاقے میں قائم کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق معاملے سے واقف تین افراد نے بتایا ہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان ایک نئے معاہدے پر منگل کو دستخط متوقع ہیں، جس کے تحت جنوبی اور مشرقی گرین لینڈ میں امریکی فوجی…

Read More

وائٹ ہاؤس میں پریس پر پابندی: ممدانی کا ملاقات کے دوران ٹرمپ کو لائیو چیلنج

امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے ان میڈیا اداروں کو بھی نیویارک آنے کی دعوت دے دی ہے جنہیں حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں کوریج سے روک دیا گیا۔ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کے مطابق ظہران ممدانی نے پیر کو گریسی مینشن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نیویارک میں ہونے والی مشترکہ ملاقات کے لیے تمام میڈیا اداروں کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ایک صحافی نے ممدانی سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے…

Read More

26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں گھیراؤ جلاؤ، ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی ترغیب دینے کے الزامات کے تحت درج اس مقدمے کی حتمی سماعت منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے…

Read More

کراچی میں گرمی کا نو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ 40 ڈگری سے اوپر

کراچی میں ستمبر کی گرمی نے 9 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، شہر کا درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل ستمبر 2017 میں کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم حالیہ درجہ حرارت نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مغرب سے 8 کلومیٹر…

Read More

ایشین گیمز 2026: پاکستان ویمنز ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ بعدازاں بنگلادیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دی،  پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ایشین گیمز میں…

Read More

امریکا کا 23 ستمبر سے دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز پر پابندی لگانے کا اعلان

امریکا نے ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 23 ستمبر سے دنیا بھر میں تمام ایرانی کمرشل ایئرلائنز کے آپریشنز معطل کر دیے جائیں گے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایرانی طیاروں کو سہولیات فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں پر بھی سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایرانی ایئرلائنز پر پابندیوں کا اعلان ’سی این بی سی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ پیر کے روز نشر ہونے والے انٹرویو…

Read More