حکومت کا تمام فعال پٹرول پمپس کو فیول سبسڈی اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی خصوصی فیول سبسڈی اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت نے اسکیم کی رسائی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام فعال پٹرول پمپس کو نظام میں شامل کرنے اور انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم پر عمل درآمد اور اب تک کی…

Read More

کوہاٹ میں دہشت گردی کے تانے بانے بھی افغانستان سے جا ملے

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردہ حملے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق واقعے کے تانے بانے سرحد پار افغانستان سے مل گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں حملے میں ملوث خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔ جمعہ کو کوہاٹ میں واقع پولیس لائنز پر ہونے والے دہشت گرد حملے…

Read More

پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: محسن نقوی کا اسکول کرکٹ کو ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر ملک بھر میں اسکول کرکٹ کا دائرہ کار پھیلانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کا دوسرا سیزن شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا اوپننگ میچ ہفتے کے روز بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ اس خاص…

Read More

ٹرمپ کا ملازمتی ویزا کی ایک لاکھ ڈالر فیس میں مزید ایک سال کی توسیع کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کے لیے ’ایچ ون بی‘ ویزا فیس میں 1 لاکھ ڈالر اضافے سے متعلق صدارتی حکم نامے کی مدت مزید ایک سال بڑھا دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس فیس کے نفاذ کو امریکی عدالتوں میں پہلے سے ہی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایچ ون بی ویزا کے ذریعے امریکی ادارے دنیا بھر سے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اور ماہر افراد کو اپنے ہاں ملازمت دے سکتے ہیں۔ اس اسکیم…

Read More

پیٹرول ریلیف اسکیم: موٹر سائیکل، چنگ چی، رکشوں کے لیے نیا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت ملک بھر میں عوام کو 100 روپے فی لیٹر رعایتی نرخ پر پیٹرول کی فراہمی کامیابی سے جاری ہے، جبکہ موجودہ ریلیف اسکیم کی روشنی میں وزیراعظم نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی کو فی الفور شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔…

Read More

شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات کا خوفناک اثر: 1400 زلزلوں کا انکشاف

شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے مقام کے اردگرد 1399 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے بڑی تعداد ممکنہ طور پر جوہری دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی زمینی تبدیلیوں سے جڑی ہو سکتی ہے۔ ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق شمالی کوریا کے اہم جوہری تجربہ گاہ کے مقام ماؤنٹ مانتاپ اور اس کے آس پاس 2017 میں ہونے والے آخری اور سب سے بڑے جوہری تجربے کے بعد زلزلوں کی سرگرمی میں نمایاں اضافہ ہوا، جو…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی نئی قیمت جانیے

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 19 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 64 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 15…

Read More

امریکا میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے بحفاظت خود کو باہر نکال لیا۔ امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے بحفاظت خود کو باہر نکال لیا۔ حادثے کے بعد طیارے کے ملبے سے خطرناک کیمیکل خارج ہونے پر قریبی علاقے کے شہریوں کو عارضی طور پر گھروں سے باہر نکال دیا گیا۔…

Read More

’کوئی گولی چلائے تو خاموش نہ بیٹھیں‘: اسلام آباد احتجاج پر محسن نقوی کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ آچکا ہے اور تمام فورسز و متعلقہ اداروں کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں سے کہہ دیا ہے کہ کوئی گولی چلائے تو خاموش نہ بیٹھیں، جب کہ کسی جانی نقصان کی صورت میں مارچ کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے…

Read More

ایران کو تباہ کیا جائے یا نہیں، اہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ چکا ہوں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کو تباہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران براہِ راست امریکا سے رابطے میں ہے اور تہران امریکا کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، تاہم صورتِ حال میں کسی بھی وقت تبدیلی آسکتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیج تعاون…

Read More