پاکستانی کرکٹر کا بادشاہ چارلس کے ساتھ ملاقات سے انکار: برطانوی میڈیا کا دعویٰ

برطانیہ کے دورے پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم سے ملنے سے صاف انکار کر دیا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پیش آیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو لارڈز میں ایک تقریب کے سلسلے میں برطانوی بادشاہ سے ملنے جانا تھا۔ اس ملاقات سے پہلے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس تقریب میں ضرور شرکت کریں۔ لیکن ایک کھلاڑی نے…

Read More

پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج: حکومتی وفد کی حافظ نعیم سے ملاقات، مذاکرات کی پیشکش

جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے ختم کروانے کے لیے حکومتی وفد نے لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کرکے انہیں مذاکرات کی پیشکش کردی ہے، جس کے بعد دونوں طرف سے مذاکرات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر کمیٹی بنادی ہے اور اس حوالے سے جماعت اسلامی کی تجاویز کو سنیں گے۔ جمعرات کو جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال…

Read More

حکومت کی پیٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی کی سفارشات سننے کی یقین دہانی

حکومت نے پٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی کی سفارشات سننے کی یقین دہانی کرادی ہے جب کہ حکومتی کمیٹی نے لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات میں انہیں مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔ جمعرات کو پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف دھرنے ختم کروانے کے لیے حکومتی وفد مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ پہنچا جہاں جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ حکومتی وفد میں سینیٹر رانا ثنا اللہ خان، وفاقی وزیر احسن اقبال اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے جب…

Read More

تنقید سے نہیں ڈرتا، کارکردگی نہ دکھانے والوں کی جگہ نئے کھلاڑی آئیں گے: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف دو مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں کی جانے والی بڑی تبدیلیوں کا دفاع کیا ہے۔ لندن میں ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے یہ قدم اٹھانا انتہائی ضروری تھا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی تنقید سے ڈر محسوس نہیں کیا اور نہ ہی کبھی ڈروں گا۔ واضح…

Read More

نیدرلینڈز کے مرکزی بینک کا اربوں ڈالر مالیت کا سونا امریکا سے لندن منتقل

نیدرلینڈز کے مرکزی بینک نے عالمی سیاسی بے یقینی اور ممکنہ بحرانوں سے نمٹنے کی تیاری کے تحت اپنے سونے کے ذخائر کا ایک بڑا حصہ شمالی امریکا سے لندن منتقل کردیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ڈچ مرکزی بینک نے بتایا کہ مارچ سے اگست کے دوران تقریباً 86 میٹرک ٹن سونا نیویارک اور کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے لندن منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل نیدرلینڈز کے تقریباً 313 میٹرک ٹن سونے کے ذخائر نیویارک اور اوٹاوا میں موجود تھے، جن میں سے 31.3…

Read More

آبنائے ہرمز کا نام ‘آبنائے ٹرمپ’ رکھا جائے؛ امریکی صدر کی خواہش پھر جاگ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ کی اہم ترین آبی گزرگاہ ’آبنائے ہرمز‘ کا نام ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے جنگ کے آغاز سے ہی آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جب کہ امریکا اس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا لیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر سوالیہ انداز میں جاری پیغام میں کہا ’اب جب کہ آبنائے ہرمز امریکا کے کنٹرول میں ہے تو کیا ہمیں اس کا نام تبدیل کر…

Read More

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات، کاروباری مراکز بند

پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، کراچی سمیت سندھ، خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں بیشتر کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے ہڑتال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں مختلف تاجر تنظیموں نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کلفٹن سے صدر تک بیشتر مارکیٹیں اور مالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بولٹن مارکیٹ اور اطراف کے…

Read More

اسلام آباد کے نئے بلدیاتی نظام کی وفاقی کابینہ سے منظوری، تین میئرز کا نیا فریم ورک اور نصف صدی کی کہانی

وفاقی کابینہ نے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے لوکل گورنمنٹ سسٹم (بلدیاتی نظام) کے ایک بالکل نئے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت شہر کو تین مختلف کونسلز میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر کونسل کی قیادت اس کا اپنا میئر کرے گا۔ اس نئی مجوزہ ترتیب کے تحت ہر کونسل اکیس ارکان پر مشتمل ہوگی، جبکہ بلدیاتی امور میں تمام سماجی طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے خواتین اور اقلیتوں کو بھی عمومی کونسلز میں مناسب نمائندگی دی جائے گی۔ اسلام آباد لوکل…

Read More

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے موسلا دھار بارش: مختلف شہروں میں بھی برسات کی پیش گوئی

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں رات گئے موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں 5 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل اور تیز بارشوں کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے…

Read More

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، آٹو گراف والے بیٹ کا تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور ٹیم آفیشلز نے برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سے ملاقات کی، اس موقع پر کرکٹ سمیت مختلف امور پر خوشگوار گفتگو ہوئی۔ قومی ٹیم اور شاہ چارلس کی ملاقات برطانوی شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں برطانوی بادشاہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا۔ ملاقات کے دوران شاہ چارلس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کرکٹ کے…

Read More