ڈرون حملوں کا جواب، پاکستان کے افغانستان میں طالبان فورسز کے 10 ٹھکانوں پر فضائی حملے

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں 10 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں تئیس ستمبر کو افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ڈرونز کے ذریعے کی جانے والی غیر قانونی دراندازی کی مذمت کی۔ انہوں نے اس کارروائی کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی…

Read More

خیبرپختونخوا کابینہ نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 منظور کرلیا

خیبرپختونخوا کابینہ نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 منظور کر لیا ہے، کابینہ اجلاس میں پولیس کے مجوزہ ایکٹ کی بعض شقوں پر کابینہ ارکان نے شدید اعتراضات کیے جب کہ مجوزہ ایکٹ کی بعض شقوں میں ترمیم اور بعض شقیں ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 منظور کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پولیس کے مجوزہ ایکٹ کی بعض شقوں پر ارکان نے شدید اعتراضات کیے،…

Read More

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکّہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ ریاض میں قائم ہونے والے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔ پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل…

Read More

پاکستانی کرکٹر ابرار احمد پہلی بار ٹی 20 کے نمبر ون بولر بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے پہلی بار ٹی 20 بولرز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی جب کہ صاحبزادہ فرحان ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ابرار احمد نے افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 بولرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے…

Read More

خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ: پولیس کمانڈ سے متعلق وزیراعلیٰ کے اختیارات بڑھانے کی تجویز

خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں پولیس کمانڈ سے متعلق وزیراعلیٰ کے اختیارات بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی، آئی جی کی تعیناتی سمیت آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی تعیناتی میں بھی وزیراعلیٰ کو کردار دینے کی تجویز ہے۔ خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں پولیس کمانڈ، اعلیٰ افسران کی تعیناتی و تبادلوں اور پالیسی سازی سے متعلق اہم تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ مجوزہ ایکٹ کے تحت آئی جی خیبرپختونخوا کی تعیناتی کا اعلامیہ صوبائی حکومت جاری کرے گی، مجوزہ قانون کے مطابق آئی جی…

Read More

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ ریاض میں قائم ہونے والے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔ پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل…

Read More

دبئی کے رہائشی کرایوں میں اضافہ اور مالکان سے تنازع: کرایہ داروں کو کیا کرنا چاہیے؟

دبئی میں کرایے میں اضافے کو لے کر مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان اختلاف کوئی غیر معمولی صورتِ حال نہیں، لیکن مسئلہ اس وقت زیادہ پیچیدہ ہوجاتا ہے جب مالک مکان کرایہ دار کی جانب سے پیش کی گئی رقم وصول کرنے سے انکار کردے۔ ایسی صورت میں کرایہ دار کے لیے یہ خدشہ پیدا ہوسکتا ہے کہ کہیں بعد میں اسے کرایہ ادا نہ کرنے کا ذمہ دار نہ ٹھہرا دیا جائے۔ گلف نیوز کے مطابق، ایسی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے دبئی رینٹل ڈسپیوٹ سینٹر…

Read More

اقوام متحدہ اجلاس: عالمی رہنماؤں کی تقریروں کے دوران شام کے صدر انسٹاگرام ریلز دیکھنے میں مصروف

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران شامی صدر احمد الشرع کی ایک ویڈیو نے توجہ حاصل کرلی، جس میں وہ عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران اپنے موبائل فون پرکچھ دیر کے لیے انسٹاگرام ریلز دیکھتے اور انہیں دوسروں کو بھیجتے ہوئے نظر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب ترک صدر رجب طیب اردوان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ویڈیو میں احمد الشرع اپنے فون پر مصروف دکھائی دیے اور بظاہر انسٹاگرام پر ریلز اسکرول کر رہے…

Read More

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی اہم شاہراہیں سیل، تعلیمی ادارے بند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کو ملانے والی تمام اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو سخت سیکیورٹی تدابیر کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم ون، ایم چودہ، ہزارہ موٹروے اور جی ٹی روڈ کو رات گیارہ بجے سے تاحکمِ ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج…

Read More

کرم سیکٹر سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش، پاک فوج کی کارروائی میں طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

پاک فوج نے کرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں اور مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افغان پوسٹیں خالی کردی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی نگرانی میں فتنہ الخوارج کے…

Read More