آئندہ سال کے لیے گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر

وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزار روپے زیادہ ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی زرعی شعبے کے فروغ، کسانوں کے معاشی مفادات کے تحفظ اور آئندہ سال گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے سال 2027 کی گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت 3,500…

Read More

بلوچستان: لسبیلہ میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ گوادر سے کراچی آرہی تھی، جبکہ وین کراچی سے بیلہ جارہی تھی۔ حادثے میں خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے۔ انچارج ایدھی لسبیلہ ڈاکٹر حکیم لاسی نے بتایا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حادثے میں…

Read More

لاہور: اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

مزنگ میں اسکوٹی سوار لڑکی کو روک کر تشدد کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزم غلام مصطفیٰ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں ملزم کو لڑکی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد مزنگ پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کے والد کی مدعیت میں ابتدائی طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری…

Read More

پاسپورٹ نظام میں اہم تبدیلی، آج سے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے

پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کا نظام جدید بنانے کے لیے اہم تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت اب نئے پاسپورٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو الیکٹرانک پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد سفری دستاویزات کی سیکیورٹی اور پاسپورٹ سروسز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاکستان میں الیکٹرانک پاسپورٹ (ای پاسپورٹ) جاری کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کی تاریخ 23 اکتوبر 2026 مقرر کی تھی جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ملک بھر کے پاسپورٹ…

Read More

وفاق نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے: فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے اور ترقیاتی اقدامات کے لیے وفاقی حکومت نے 160 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ مزید وسائل کی ضرورت پڑنے پر اضافی فنڈز دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن قائم ہوگا تو سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، کرپشن اور امن و امان کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے…

Read More

میر رضا کیس: سندھ حکومت کا پولیس اصلاحات کے لیے ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کے تناظر میں سندھ حکومت نے پولیس کے نظام میں جامع اصلاحات کے لیے ایک اور کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ ڈی آئی جی ذوالفقارلاڑک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی، جو پولیس کے شعبہ تفتیش کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ میر رضا کیس کے تناظر میں سندھ حکومت نے پولیسنگ کے نظام میں جامع اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اور کمیٹی تشکیل دی…

Read More

حنا پرویز بٹ کے بیانات حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حنا پرویز بٹ کے بعض بیانات نہ صرف ان کی اپنی ذات کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں بلکہ پنجاب حکومت کے لیے بھی شرمندگی کا سبب بنتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ حنا پرویز بٹ کی تحریروں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں، تاہم بعض اوقات وہ نا سمجھی میں ایسی باتیں کر جاتی ہیں جو بعد میں ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہیں۔ صوبائی وزیر کا یہ بیان…

Read More

میر رضا کیس: وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس سے متعلق کابینہ کی سب کمیٹی کی تمام سفارشات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے میر رضا کیس کے حوالے سے قائم کابینہ کی سب کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ہونے والے پہلے جائزہ اجلاس اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ کابینہ کی سب کمیٹی میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ، وزیر داخلہ سندھ ضیا…

Read More

محسن نقوی کی خودکشی کرنے والی طالبہ کے گھر آمد، لوٹی ہوئی رقم لواحقین کے سپرد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں خود کشی کرنے والی طالبہ لائبہ اعجاز کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور جعل سازی کے ذریعے لوٹی گئی رقم میں سے 51 لاکھ روپے لواحقین کے حوالے کردیے جب کہ انہوں نے باقی رقم بھی جلد واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اہل خانہ کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری مرحومہ لائبہ اعجاز کے اہل خانہ سے ملاقات…

Read More

‘ریاست کا موڈ کیا ہے’: پولیس مقابلے میں ملتان واقعے کے ملزم کی ہلاکت پر تبصرے

ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض صارفین نے اس واقعے کو فوری انصاف قرار دیتے ہوئے سراہا، جبکہ صحافیوں اور دیگر افراد نے ماورائے عدالت ہلاکتوں، پولیس کی تفتیش اور عدالتی نظام کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے بدھ کو اطلاع دی کہ توقیر نذیر نامی ایک ملزم منتقلی کے دوران فرار ہوا اور بعدازاں پولیس مقابلے کے…

Read More