آئی ایم ایف کا مزید افراد کو پیٹرول سبسڈی نہ دینے پر زور

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جن میں صحت اور تعلیم کے اخراجات سمیت مختلف مالی معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے۔ وہیں آئی ایم ایف نے پاکستان میں پیٹرول سبسڈی جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کی تعداد نہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 13 ستمبر کو خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ملک بھر میں پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی…

Read More

پی ٹی آئی لانگ مارچ: پشاور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سالانہ امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پشاور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر میٹرک سالانہ امتحانات دوم کے 7، 8، 9 اور 10 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ کنٹرولر پشاور بورڈ کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ طلبہ نئی…

Read More

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اٹک حکومتی توجہ کا مرکز کیوں بنا ہوا ہے؟

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے آغاز کے بعد پنجاب انتظامیہ نے مظاہرین کو پنجاب کی حدود اور وفاقی دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کے لیے ضلع اٹک کو سیکیورٹی کا بنیادی مرکز بنا دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہم اٹک کے پُل پر اُن (پی ٹی آئی) کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آئیں لشکر لے کر“۔ اسی ضمن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کو زمینی راستے…

Read More

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی: 24 گھنٹے میں اہم فیصلہ متوقع

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دیے جا رہے ہیں اور اس دوران اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پیدا صورت حال اور ممکنہ آئینی آپشنز پر غور کیا گیا۔ پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سینئر حکومتی رہنماؤں اور وفاقی وزرا نے…

Read More

بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کی پنجاب کو ڈرافٹ شیڈول پر فوری رد عمل دینے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب، اسلام آباد، کنٹونمنٹس خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو ڈرافٹ انتخابی شیڈول پر فوری ردعمل دینے کی ہدایت کردی جب کہ اسلام آباد میں قانون سازی مکمل کرنے اور دیگر صوبوں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے…

Read More

کراچی: میر رضا علی قتل کیس کے تفتیشی انسپکٹر پر مبینہ ڈاکوؤں کا حملہ

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کی موت کی تحقیقات کے دوران کیس کے تفتیشی افسر پر مبینہ حملے نے معاملے میں ایک اور پہلو سامنے لے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ جوڈیشل کمیشن بھی کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔ سچل کے علاقے میں میر رضا علی قتل کیس کی تفتیش کرنے والے انسپکٹر محمد علی پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے انسپکٹر محمد علی کو پستول کے بٹ…

Read More

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر غور، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایک اور اجلاس طلب

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج ایک اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک کی موجودہ بحرانی صورتحال پر اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔ اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی بھی شرکت کرے گی اور وزیراعظم کو اب تک کی پیش رفت اور مذاکرات کی ناکامی کی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا…

Read More

محسن نقوی کا ہنگامی دورۂ پشاور، گورنر کے پی سے اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور میں پریس کانفرنس اور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہنگامی دورے پر پشاور پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات جاری ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں جاری اس ملاقات میں صوبے کی موجودہ صورت حال، امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کو بھی گورنر ہاؤس طلب کرلیا گیا ہے، جب کہ صوبے کے چیف سیکریٹری اور آئی…

Read More

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کس کے دور میں آئی؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی کو مناظرے کا چیلنج

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کے سب سے بڑے حامی تھے، اسمبلی تقاریر اور میڈیا کا ریکارڈ اس کا گواہ ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اس معاملے پر ٹی وی مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی بانی پی ٹی آئی کے دور میں آئی اور وہ…

Read More

ڈیانا تاحال ایئرپورٹ پر موجود، پولیس اہلکار آذربائیجان چھوڑنے ساتھ جائیں گے

آذربائیجانی خاتون ڈیانا تاحال لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہے، جہاں سے انہیں آذربائیجان روانہ کرنے کے لیے پولیس افسران بھی ساتھ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سفارت خانے کی درخواست پر پولیس افسران کو ڈیانا کے ساتھ آذربائیجان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم میں ایس پی بریرہ اور ڈی ایس پی قمر عباس شامل ہیں، جبکہ ایک خاتون پولیس اہلکار بھی ڈیانا کے ہمراہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیانا دو روز قبل آذربائیجان جانے والی پرواز سے اتر گئی تھیں اور انہوں نے اپنے…

Read More