پی ٹی آئی لانگ مارچ: پشاور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سالانہ امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
پشاور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر میٹرک سالانہ امتحانات دوم کے 7، 8، 9 اور 10 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
کنٹرولر پشاور بورڈ کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ طلبہ نئی تاریخوں کے اعلان کا انتظار کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے میٹرک سالانہ امتحانات دوم 2026 کے پرچے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی ہوں گے۔
پشاور بورڈ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں سے متعلق آئندہ جاری ہونے والے اعلامیے پر نظر رکھیں۔