عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکیج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ پر متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے گئے ہیں، جن کے ذریعے حج انتظامات سے متعلق کئی اہم امور گھر بیٹھے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق کامیاب عازمین حج اب پاک حج ایپ کے ذریعے اپنے حج پیکیج کے دورانیے اور رہائش میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ عازمین کے لیے ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش میں سے اپنی ضرورت کے مطابق انتخاب کی سہولت…

Read More

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 96 گھنٹوں میں 71 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران 71 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان طالبان حکومت کا ملوث ہونا امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہا…

Read More

ڈیرہ اسماعیل خان میں امن میلہ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کا مقدمہ درج

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ مشترکہ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق فتنہ الخوارج نے بارود سے بھری گاڑی امن میلہ مشترکہ چیک پوسٹ سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ایف آئی…

Read More

پارلیمانی پارٹی اجازت دے تو اسمبلی توڑ سکتا ہوں: سہیل آفریدی اور گنڈا پور ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجازت دے تو اسمبلی توڑ سکتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ ملتوی کرنے پر پارٹی میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، اتوار کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جب بغیر سیکیورٹی اور پروٹوکول کے ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے تو انہیں علی امین گنڈا پور بھی یاد آ…

Read More

گورنر خیبرپختونخوا کا سہیل آفریدی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا مشورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اسلام آباد پر چڑھائی مناسب نہیں اور اس کا نتیجہ صفر ہوگا۔ اتوار کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سہیل آفریدی جارہے ہیں یا کوئی اور آرہا ہے، اس بارے میں پارٹی ترجمان ہی بتا سکتے ہیں، گزشتہ 2 سال میں کئی مرتبہ گورنر راج لگانے کی بات ہوئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا…

Read More

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نے افغان صوبے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کا نورستان یا افغانستان میں کسی بھی اندرونی جھڑپ سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کے ملوث ہونے کے دعوے من گھڑت ہیں۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سابق افغان اہلکاروں کی بھرتی یا تربیت اور داعش سمیت کسی دہشت…

Read More

پی ٹی آئی لانگ مارچ: خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے لیے مشاورت ہوئی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت ہوئی ہے، پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے لانگ مارچ کے چار اکتوبر تک ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس لانگ مارچ کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ صوبے میں اس وقت دہشت گردی، لاقانونیت اور کرپشن عروج پر ہے، یہ لوگ اسلام آباد…

Read More

اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ کا جرمانہ، نیا آرڈیننس منظور

اسلام آباد میں سیف سٹی کے کیمروں اور دیگر حفاظتی تنصیبات کو نقصان پہنچانا اب بھاری پڑے گا۔ صدرِ مملکت نے نئے سیف سٹی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے تحت سیف سٹی کیمرے کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ احتجاج، جلسے یا دھرنے کے دوران ہونے والے نقصان کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ نئے آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کے کسی کیمرے یا اس سے متعلق نظام کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ کرنے، یا کسی کو ایسا…

Read More

بلوچستان: بگٹی امن فورس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور دُکّی میں دہشتگردوں نکے مختلف حملے ہوئے میں، جن میں گیارہ مزرودوں کو اغوا کیا گیا، جبکہ 13 دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے ہفتے کو ڈیرہ بگٹی میں ضلع کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کی رہائش گاہ پر اچانک حملہ کیا۔ تاہم بگٹی امن فورس کے جوانوں نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ حملے کے بعد جب دہشت گردوں نے فرار ہونے…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لیے جتھہ تیار کرنے کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد پر مقدمہ

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے لیے مبینہ طور پر جتھہ تیار کرنے کے الزام میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون سمیت 2 افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے 3 ساتھی فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ مقدمے میں فرار ہونے والے تینوں نامعلوم افراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی…

Read More