آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 5 اور پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر آگے، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک کارکن جاں بحق

آزاد جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی دو نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق میرپور کے حلقہ ایل اے ون سے مسلم…

Read More

25 ہزار روپے کے عوض بلوچ بھائیوں کے خلاف استعمال کیا گیا: گرفتار دہشت گرد کے انکشافات

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حبیب اللہ نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد کے مطابق تنظیم نے اسے جھوٹے وعدوں اور مالی لالچ کے ذریعے اپنے ساتھ شامل کیا، بعد ازاں ذہن سازی کرکے دہشت گرد کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا۔ حبیب اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل اورناچ سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ اسے پہلے چنل دشت منتقل کیا گیا جہاں اس کی ذہن سازی کی گئی،…

Read More

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، جبکہ راولپنڈی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کے لیے ندی نالوں میں نہانے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں بارش کے باوجود موسم میں حبس برقرار…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، دو پریزائیڈنگ افسران گرفتار

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو پریزائیڈنگ افسران کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے تیرہ انتخابی حلقوں میں صبح آٹھ بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ اس انتخابی معرکے میں 25 سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور آزاد امیدواروں سمیت 290 سے زائد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے…

Read More

مون سون بارشیں: چنیوٹ میں سیلابی ریلے سے تباہی، جہلم میں نالے کا بند ٹوٹنے سے آبادیاں محصور

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل جاری ہے، چنیوٹ میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی جب کہ جہلم میں نالے کا بند ٹوٹنے سے قریبی آبادیوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے دوران کچے مکانات گرنے اور کرنٹ لگنے سے 9 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں تیسرا اسپیل کل تک جاری رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات کی تیاریاں مکمل: میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں کل ووٹنگ ہوگی

آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں عام انتخابات 2026 کے لیے پولنگ کل (27 جولائی) کو ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے 13 انتخابی حلقوں میں عام انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں کل ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے…

Read More

195 روپے کا پیٹرول 335 روپے کا کیسے بیچا جا رہا ہے؟ عوام سے وصول کیے جانے والے ٹیکسوں کا سچ

بین الاقوامی مارکیٹ سے پاکستان پہنچنے والا پیٹرول جب بندرگاہ پر اترتا ہے تو اس کی اصل قیمت تقریباً 195 سے 196 روپے فی لیٹر ہوتی ہے، مگر عام صارف تک پہنچتے پہنچتے یہ قیمت 335 سے 350 روپے تک جا پہنچتی ہے۔ اس سارے عمل میں یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر یہ اضافی رقم کہاں جاتی ہے اور کس کا کتنا حصہ ہوتا ہے۔ بندرگاہ پر جہاز لنگر انداز ہوتے ہی سب سے پہلے کسٹم ڈیوٹی اور دیگر پورٹ چارجز کی مد میں تقریباً 17 سے 18 روپے…

Read More

جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے…

Read More
مون سون نے پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا، حادثات اور سیلابی خطرات میں اضافہ پاکستان 

مون سون نے پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا، حادثات اور سیلابی خطرات میں اضافہ

پنجاب میں مون سون کے طوفانی اسپیل نے مختلف شہروں میں ہنگامی صورتِ حال پیدا کر دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث شہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جب کہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 183 زخمی ہو چکے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے…

Read More

بلوچستان میں ‘آپریشن العزم’: مزید 3 دہشت گرد ہلاک، تعداد 16 ہوگئی

بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن العزم کے تحت مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کی گئی کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی کئی کمین گاہیں تباہ کردی گئیں۔ ذرائع…

Read More