تحریکِ انصاف کے 5 اراکین پارلیمنٹ اسلام آباد کے ریڈزون سے گرفتار

اسلام آباد کے ریڈ زون سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پانچ اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، ثناء اللہ مستی خیل، جمال احسن خان، داوڑ خان اور محمد غوث شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو مجوزہ احتجاج سے پہلے ملک کی سیاسی فضا میں شدید گرمی اور تناؤ دیکھنے میں آرہا ہے، جہاں ایک طرف اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے سخت بیانات سامنے آ رہے ہیں تو دوسری…

Read More

اسلام آباد احتجاج: شاہراہوں پر خندقیں کھودنے، مورچے بنانے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا مشن شروع ہوگیا، وفاقی حکومت نے سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر احتجاجی قافلوں کو روکنے کی منصوبہ بندی کرلی اور اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے، مورچے بنانے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو مختلف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا سامنا ہے، جہاں ممکنہ احتجاجی قافلوں کی آمد کے پیش نظر وفاقی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے وفاق آنے والے راستوں کا سروے مکمل کرلیا ہے جب کہ…

Read More

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، 27 ستمبر کو اسلام آباد جائیں گے، داخلے کے لیے ایک راستہ استعمال نہیں کریں گے، موٹر وے اور جی ڈی روڈ سے بھی جائیں گے، ہم مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے۔ اتوار کو مردان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاج کے حوالے سے مختلف…

Read More

سیاسی جماعتوں کا احتجاج: اسلام آباد آنے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی اور خندقیں کھودنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے اسلام آباد آنے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور بعض مقامات پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف پیٹرولیم لیوی کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا ’لانگ مارچ‘ کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا ہے جب کہ پی ٹی آئی نے بھی 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو مختلف سیاسی جماعتوں کے…

Read More

اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، پمز اور پولی کلینک اسپتالوں میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ دونوں اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس اور دیگر ضروری عملے کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور پولی کلینک اسپتالوں میں ہائی الرٹ…

Read More

آج سے حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے نظام سے باہر ہوگئی: وفاقی وزیرِ توانائی کا اعلان

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی خرید و فروخت سے متعلق نیا نظام رائج کردیا ہے اور آج سے حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے نظام سے عملی طور پر خود کو باہر کر رہی ہے۔ اویس لغاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے خود بجلی کی خرید و فروخت کریں گے، اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح…

Read More

علیمہ خان اپنی رہائش گاہ سے گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ علیمہ خان اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، جبکہ پولیس نے انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا ہے۔ علیمہ خان کی…

Read More

کوہاٹ: پولیس لائنز خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کوہاٹ پرانا پولیس لائنز خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس نے کہا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کوہاٹ کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد پولیس لائنز پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا، دھماکے کے بعد…

Read More

جب تک پیٹرولیم لیوی کا بھتہ جاری رہے گا، احتجاج نہیں رُکے گا: امیر جماعتِ اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پیٹرول لیوی کا بھتہ جاری رہے گا، احتجاج بھی جاری رہے گا۔ جماعت اسلامی نے اسلام آباد لانگ مارچ آج سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے قافلے بذریعہ ٹرین کراچی سے ملتان پہنچیں گے، جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔ مظاہرین کا آخری پڑاؤ ڈی چوک ہوگا۔ لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت ایک بار پھر کنٹینرز کا شہر بن گیا…

Read More

کوہاٹ دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کا افغان طالبان سے کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانے، بھرتی اور معاونت کا ڈھانچہ پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ وزارتِ اطلاعات نے ذبیح اللہ مجاہد کی پاکستان کو دھمکی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ حملے کی مذمت کے ساتھ دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کوہاٹ پولیس لائنز پر دہشت گرد حملے…

Read More