پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے کہاں اور کیوں منتقل ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے تاہم میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے دوسرے ٹیسٹ کے وینیو کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میچ اب 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان…

Read More

اسکاٹ لینڈ کا افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان

اسکاٹ لینڈ نے طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد پابندیوں اور انسانی حقوق کی صورتِ حال پر احتجاجاً افغانستان کے ساتھ آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے بورڈ نے پیر کو نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ویمنز کرکٹ کی صورتِ حال اور انسانی حقوق کی صورت حال معاملات میں تبدیلی تک افغانستان کے خلاف کسی دو طرفہ یا سہ فریقی سیریز میں حصہ نہیں لے گا۔ بورڈ کے مطابق اسکاٹش ٹیم…

Read More

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز پر ڈیکلیئر کردی

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی ہے، تاہم سعود شکیل صرف 7 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہیں کرسکے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 93 رنز بنا کر نمایاں رہے، وہ اپنی سنچری مکمل کرنے سے قبل آؤٹ ہوگئے۔ قومی بیٹر محمد طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طٰہٰ نے 51 جبکہ بابر اعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا…

Read More

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے 4 وکٹوں پر 250 رنز؛ طیب عارف اور محمد طہٰ کی ڈیبیو پر نصف سنچریاں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنا لیے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں 4 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف اور محمد طہٰ نے بھی نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ…

Read More

پی سی بی کا ٹیسٹ ٹیم کے لیے الگ ہیڈ کوچ مقرر کرنے سے انکار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے الگ ہیڈ کوچ مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک ریڈ بال کرکٹ کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس فیصلے سے ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے تاکہ ٹیم میں کوچنگ کے حوالے سے کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن نے بھی ٹیسٹ ٹیم…

Read More

انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور نے کیا لکھ کر پرچی جیب میں ڈالی؟ پہیلی خود ہی سلجھا دی

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کے ہیرو حمزہ ظہور رہے، جنہوں نے مشکل وقت میں ناقابلِ شکست سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی اور اپنی جیب سے ایک کاغذ کی پرچی نکال کر کیمروں اور شائقینِ کرکٹ کے سامنے لہرائی، جس کے متن نے سوشل میڈیا اور کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے مسقط میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست…

Read More

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انڈر 19 ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اتوار کو عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ کے میچ میں پاک بھارت مقابلے میں پاکستان نے بھارتی بیٹنگ کو دباؤ میں رکھا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اننگز مکمل کرنے سے قبل 208 رنز بنا کر…

Read More

پنڈی ٹیسٹ میں ایک مختلف اور بہتر ٹیم نظر آئے گی: بابر اعظم

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے، پنڈی ٹیسٹ میں ایک مختلف اور بہتر ٹیم نظر آئے گی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف اب اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے اور کرکٹ کے حوالے سے میری سوچ ہمیشہ مثبت رہتی ہے۔ ہر شخص کی اپنی رائے اور تجاویز ہوتی ہیں، تاہم ہم کبھی…

Read More

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  انڈر 19 ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج مسقط میں کھیلا جارہا ہے۔  اس اہم میچ میں بھارت انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔

Read More

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں، دو کھلاڑی ٹیم سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے، جبکہ دو کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں آل راؤنڈر عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور طیب عارف کو شامل کیا گیا ہے۔ چاروں کھلاڑی اب سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ دوسری جانب علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ اسکواڈ…

Read More