بھارتی اداکار پون کلیان کی اہلیہ کا شادی کے 13 سال بعد طلاق کا اعلان

بھارتی اداکار اور آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور ان کی اہلیہ اینا کونیڈیلا نے شادی کے 13 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی اور ایک دوسرے کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پون کلیان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ رات جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں دونوں نے اپنے اس فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ازدواجی…

Read More

بچوں کو ‘پرفیکٹ’ بنانے کی دُھن والدین پر کیسے اُلٹی پڑ سکتی ہے؟

موجودہ دور میں اپنے بچوں کو ہر لحاظ سے مکمل، بے عیب اور دیگر تمام بچوں سے بہتر بنانے کی خواہش والدین کے اندر ایک جنون کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ فطری طور پر والدین یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ اور مشکل کو دور کریں، لیکن اجداد کے زمانے سے چلی آنے والی یہ جبلت آج کے نسبت محفوظ اور آرام دہ دور میں الٹا نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ بچوں کے بنیادی رویوں سے لے کر ان کی…

Read More

’درِ نجات‘ میں سلیو لیس ڈریس پہننے پر بحث، درِفشاں کا دو ٹوک موقف

پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ کا ایک منظر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا، جس کے بعد اداکارہ درفشاں سلیم نے خواتین کے لباس اور حیا سے متعلق معاشرتی رویوں پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر خاتون کو اپنی پسند اور آرام کے مطابق لباس پہننے کی آزادی ہونی چاہیے اور اس کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ اداکارہ کا یہ بیان ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں ان کے کردار زریاب حبیب کے ایک منظر پر ہونے والی تنقید کے بعد سامنے…

Read More

اداکارہ میرا کی بہن کینسر سے انتقال کرگئیں

پاکستانی اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کئی برس تک کینسر سے لڑنے کے بعد لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ نے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بار بار کوشش کے باوجود ان سے ملنے لندن نہیں جاسکیں۔ شائستہ گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، علاج کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک سال…

Read More

رام کی داستان ‘رامائن’ کیا ہے؟

نومبر 2026 میں ہندو مذہب سے جڑی قدیم داستان ’رامائن‘ پر مبنی بڑے بجٹ سے تیار کردہ بھارتی فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ تاہم، اس فلم کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اس کی کہانی اور رامائن کی مذہبی و تاریخی حیثیت کو سمجھا جائے۔ رامائن قدیم ہندوستان کی ایک رزمیہ داستان ہے۔ رزمیہ ایسی طویل کہانی کو کہا جاتا ہے جس میں کسی غیر معمولی ہیرو، اس کی زندگی، جنگوں، مشکلات اور کارناموں کا بیان ہو۔ رامائن کا لفظ سنسکرت کے دو الفاظ…

Read More

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کر دی

بولی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی کے موقع پر اپنے مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیتے ہوئے پہلی بار اپنے بیٹے ویہان کوشل کی واضح تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ تصویر میں تینوں کو خوشگوار موڈ میں تہوار مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کترینہ کیف نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خاندانی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’ہماری اب تک کی سب سے روشن دیوالی، سب کے لیے محبت، روشنی اور خوشیوں کی دعا کرتے ہیں۔‘‘…

Read More

دوست کی اہلیہ میرے لیے بے ہوش ہوگئیں، زیب خان کا انکشاف

پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار اور رئیلٹی شو کے سابق امیدوار زیب خان نے انکشاف کیا ہے کہ شو سے باہر آنے کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے غیر معمولی محبت اور پذیرائی ملی، یہاں تک کہ ان کے ایک دوست کی اہلیہ ان کے شو سے باہر ہونے پر بے ہوش ہوگئیں۔ زیب خان حال ہی میں ایک مشہور رئیلٹی شو میں شریک ہوئے تھے، جہاں ان کی شخصیت اور انداز نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ شو کے دوران ان کی ملاقات ساتھی امیدوار اسرا عائشہ…

Read More

‘اپنا موازنہ ریلز میں نظر آنے والے جوڑوں سے نہ کریں’: کرن خان کا خواتین کو مشورہ

پاکستانی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے شادی کو محض ایک رومانوی خواب سمجھنے والے نوبیاہتا جوڑوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کو سوشل میڈیا اور ریلز کی خیالی دنیا سے دور رکھیں۔ کیونکہ وہاں دکھائی جانے والی زندگی ہمیشہ حقیقت کی عکاسی نہیں کرتی۔ کرن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ دورانِ گفتگو انہوں نے شادی کے حوالے سے معاشرتی غلط فہمیوں اور لڑکیوں کے ذہنوں میں قائم غیر حقیقی تصورات پر کھل کر گفتگو…

Read More

پرانے ٹوتھ برش کے کمالات، اسے بیکار سمجھ کر پھینکنے کی غلطی نہ کریں

گھریلو صفائی کے لیے ہر بار مہنگے سامان خریدنے کی ضرورت نہیں ہوتی، بعض اوقات گھر میں موجود معمولی اور بظاہر بے کار چیزیں بھی بڑے کام آ سکتی ہیں۔ ایک عام سا ٹوتھ برش استعمال کے بعد اکثر کوڑے دان کی نذر کردیا جاتا ہے حالانکہ یہی پرانا برش باورچی خانے کی صفائی کے لیے ایک مفید ٹول بن سکتا ہے۔ گھریلو چیزوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے نت نئے طریقے اکثر حیران کر دیتے ہیں۔ ہمارے گھروں میں بھی یہ روایت عام ہے کہ کسی چیز کو بے…

Read More

میرا کی بہن موذی مرض میں مبتلا، اداکارہ کی دعاؤں کی اپیل

پاکستانی فلم اسٹار میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں، جس کی خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ اور ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میرا نے اپنی بہن کی صحت سے متعلق افسوس ناک اطلاع شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ میرا کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فلمی دنیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی اداکاری، منفرد انداز اور…

Read More