شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں کو بڑا جھٹکا، اس بار ملاقات کیوں نہیں ہوگی

بولی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ ہر سال ان کے مداحوں کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہوتی، جب ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کی رہائش گاہ منت کے باہر یا ممبئی میں منعقد کی جانے والی خاص تقاریب میں جمع ہوتے ہیں۔ تاہم اس بار یہ روایت برقرار رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ اداکار 2 نومبر کو اپنی 61ویں سالگرہ منائیں گے، تاہم اطلاعات کے مطابق وہ اس موقع پر ممبئی میں موجود…

Read More

مہنگے فیشل پر ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، گھر میں بنا یہ فیس پیک آزمائیں

چہرے کو صاف، نرم اور تروتازہ رکھنے اور کسی بھی خاص تقریب کے موقع پر مختلف محفلوں اور تقاریب کی تیاری کے لیے بیوٹی پارلر جا کر مہنگے فیشل اور بلیچ کروانا ایک عام روایت ہے، لیکن اکثر گھریلو مصروفیات اور وقت کی کمی کی وجہ سے پارلر جانا ممکن نہیں ہوتا اور بجٹ بھی متاثر ہو جاتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر بار پارلر جا کر مہنگا فیشل کروایا جائے۔ گھر میں موجود کچھ عام چیزوں سے بھی فیس پیک تیار کیا جا سکتا ہے، جو جلد کو تازگی…

Read More

’درِ نجات‘ کے ابوبکر اور زامل سوشل میڈیا پر چھا گئے، پاکستانی ڈرامے کی بھارت میں بھی دھوم

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانب سے پیش کیا جانے والا نیا شاہکار ڈرامہ سیریل ”درِ نجات“ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے قلم سے تحریر کردہ اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے نے اپنی جاندار کہانی، نفسیاتی کشمکش اور بااثر کردار نگاری کے باعث شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ ڈرامے کی سب سے بڑی کامیابی اس کے دو مرکزی کرداروں ابوبکر (شہریار منور) اور…

Read More

رئیلٹی شو ‘تماشا’ کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا

ریئلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اسرا عائشہ اور زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ نکاح کی تصاویر میں اسرا عائشہ سفید اور سنہری رنگ کے عروسی لباس میں دکھائی دیں، جبکہ زیب خان نے بھی ان سے ملتے جلتے رنگوں کا انتخاب کیا۔ دونوں کی ہم رنگ لباس میں تصاویر کو سوشل میڈیا پر توجہ مل رہی ہے۔ دونوں نے اپنی شادی کا اعلان قرآن پاک کی…

Read More

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے کی عادت نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔ تقریباً تین دہائیوں سے ڈراما اور فلم انڈسٹری کا حصہ رہنے والے اداکار کا کہنا ہے کہ نماز کی پابندی نے انہیں اندرونی سکون اور اطمینان دیا ہے، جس کے بعد وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ مطمئن محسوس کرتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید نے اپنے کیریئر، زندگی کے تجربات اور روحانی تبدیلیوں کے بارے میں…

Read More

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں نیا موڑ، بشنوئی گینگ کا نشانہ عامر خان تھے: بھارتی پولیس

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر ہونے والی حالیہ فائرنگ کے کیس میں ممبئی پولیس نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان تھے۔ حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر بشنوئی گینگ سے بھی بتایا جارہا ہے، جہاں سے انہیں ہدایات مل رہی تھیں۔ بالی ووڈ اداکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات نے ممبئی پولیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق، اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر…

Read More

پاؤں کا سیاہ پن دور کرنے کے آسان گھریلو طریقے

روزمرہ کی مصروفیت اور اسکن کیئر کے معمولات میں اکثر ہم اپنے چہرے اور ہاتھوں کا خیال تو رکھ لیتے ہیں لیکن پیروں کی صفائی نظر انداز ہو جاتی ہے۔ جسم کا جو حصہ جو سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور براہ راست دھول مٹی میں رہتا ہے، وہ ہمارے پاؤں ہیں۔ گرد و غبار، مٹی اور چکنائی کی وجہ سے پیروں پر میل اور گندگی کی ایک تہہ جم جاتی ہے جو سینڈل یا کھلے جوتے پہنتے وقت زیادہ نمایاں ہوتی ہے اور پاؤں سیاہ نظر آنے لگتے…

Read More

کھیرے اور ٹماٹر سلاد میں ایک ساتھ کھانا معدہ کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟

وزن کم کرنے کی خواہش ہو یا معدے کو فٹ رکھنا ہو، کھیرا اور ٹماٹر ہر دسترخوان کی ضرورت ہوتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر افراد روزانہ دوپہر یا رات کے کھانے کے ساتھ یہ کچی سبزیاں کاٹ کر بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس سلاد کو آپ صحت بخش سمجھ رہے ہیں، وہ آپ کے معدے کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ ماہرین غذائیت کے مطابق کھیرے اور ٹماٹر کو ایک ساتھ کھانا آپ کے جسم اور نظامِ ہاضمہ کے لیے…

Read More

رات کے وقت کون سی دال کھانے سے گریز کرنا چاہیے؟

دالیں ہمارے کھانوں کا اہم حصہ ہیں۔ چاہے دوپہر کا کھانا ہو یا رات کا، گرم گرم دال کے ساتھ روٹی یا چاول دسترخوان کی رونق بڑھا دیتے ہیں۔ دالیں پروٹین، فائبر، آئرن، پوٹاشیم اور دیگر ضروری غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں، جو جسم کو توانا رکھتی ہیں۔ تاہم، کچھ لوگوں کو رات کے وقت مخصوص دالیں کھانے سے گیس، پیٹ پھولنے اور بدہضمی کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ رات کے کھانے میں دال کا انتخاب کیسے کیا جائے تاکہ ذائقے کے ساتھ صحت…

Read More

ندیم نانی والا کی سنگین الزامات میں زیرِ حراست بہن کو چھوڑنے پر پولیس اہلکار معطل

لاہور میں ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن سعمیہ مبارک کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر پیسے لے کر چھوڑنے کے معاملے پر پولیس کے تین اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کارروائی ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او، محرر اور ایک لیڈی کانسٹیبل کے خلاف کی گئی ہے۔ سعمیہ مبارک لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں بغیر نمبر پلیٹ کی لگژری اوڈی گاڑی چلا رہی تھیں۔ پولیس نے انہیں ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو وہ مبینہ طور پر گاڑی لے…

Read More