پنجاب کے شہر بورے والا میں گاڑی کے سامان کی خریداری کے پیسے مانگنے پر سب انسپکٹر کا دکاندار پر تھانے لے جاکر مبینہ بہیمانہ تشدد سب انسپکٹر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چارپائی سے باندھ کر کپڑے اتار کر تشدد کرتا رہا سب انسپکٹر نے دکاندار سے پاؤں پکڑوائے اور ناک بھی زمین پر رگڑوائی […]
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا، جہاں فی تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل پانچویں روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا حامل […]
خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو پریشان کردیا ہے جس کے نتیجے میں اب یہ معاملہ قومی اسمبلی تک جا پہنچا۔ ایوان کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے معاملہ اٹھا دیا۔ شگفتہ جمانی نے کہا کہ برینڈز کا نام دے کر لوکل ٹیکسٹائل نے […]
پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں پاکستان اور افغانستان نے بڑا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق […]
بلوچستان میں اسکول وین پر حملے کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیس حرکت میں آگئی ہے، تعلیمی اداروں کے لیے جامعہ سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ایڈوائزری کے متن میں تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام، تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز کی تعینات کی […]
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے دلائل میں بینچ کی تشکیل اور لائیو اسٹریمنگ پر اعتراضات اٹھائے، جس پر آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے واضح کیا کہ ایسے ہر درخواست کا پہلے فیصلہ نہیں کیا جائے گا، […]
بی بی سے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ انڈیا جھوٹے بیانیے پر آگ سے کھیل رہا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو تیار ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اگر جنگ تھوپی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بی […]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آج پھر پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کر دیا جبکہ سابق وزیراعظم نے […]
خاتون آفیسر کو کام کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر محتسب پنجاب نے سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم سپرا کی برطرفی کے احکامات جاری کر دئیے۔ خاتون آفیسر کو کام کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم […]
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں امان و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور […]