قرآنی آیت سے مزین لاکٹ پہننے پر کرینہ کپور مشکل میں پڑ گئیں

بولی وُڈ اداکارہ کرینہ کپور کی دیوالی پر شیئر کردہ تصاویر ایک نئے تنازع کا سبب بن گئی ہیں، جن میں ان کے پہنے ہوئے ایک قیمتی زمرد کے لاکٹ پر آیت الکرسی کندہ ہونے کے باعث مذہبی جذبات مجروح ہونے کا اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس رہنما نے اداکارہ اور ان کی اسٹائلسٹ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان اور نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر عباس حفیظ نے کرینہ کپور کے ساتھ…

Read More

پنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستانی بولرز کا شاندار کم بیک

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ پاکستانی بولرز کی جانب سے شاندار کم بیک کا مظاہرہ کیا گیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر ثاقب خان نے اپنے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کوشل…

Read More

الیکشن کمیشن برہم، عطا تارڑ پر جیل بھیجے جانے کی تلوار لٹک گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہیلی کاپٹر پر حلقے کے دورے اور عوامی اجتماع سے خطاب پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی، اس دوران الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری نے مؤقف پیش کیا کہ وزیر اطلاعات نے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی…

Read More

عمران خان کی وکلا سے ملاقات 28ویں آئینی ترمیم سے جڑی ہے: سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں وکلا سے ہونے والی ملاقاتیں اٹھائیسویں آئینی ترمیم، چھوٹے صوبوں کی تشکیل اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے جڑی ہیں۔ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی اپنی اہلیہ اور وکلا سے ملاقاتیں ایک اچھی بات ہے اور نہ صرف ان کی قیدِ تنہائی ختم ہونی چاہیے بلکہ اگر وہ چاہیں تو اسٹیک ہولڈرز کو ماضی کی…

Read More

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے کے میں ڈی ایس پی حیدر زمان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اورامن وامان کے استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے دارہ بکاخ کے مقام پر ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے…

Read More

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس الائنس کے تحت طے پانے والے اجتماعی دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کے اگلے مرحلے میں سعودی عرب کے اندر فوجی صلاحیتوں اور طے شدہ دستوں کی فوری تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عرب اخبار ’الشرق الاوسط‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حالات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے…

Read More

Imran Khan appoints Niazullah Niazi as ILF chief organiser

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) founder Imran Khan has appointed Niazullah Niazi as the new chief organiser of the party’s Insaf Lawyers Forum (ILF), replacing Intizar Panjutha, according to party sources. The decision was conveyed during a meeting between Imran Khan and his lawyers, Barrister Salman Safdar and Sardar Latif Khosa, at Adiala Jail in Rawalpindi on Wednesday. His wife, Bushra Bibi, also attended the meeting, jail sources said. The lawyers discussed ongoing cases against Imran Khan and Bushra Bibi, pending legal petitions and future legal strategy. The meeting took place a…

Read More

12 police personnel martyred in attacks in KP, 18 terrorists killed

At least 12 police personnel were martyred in two separate attacks in Khyber Pakhtunkhwa on Thursday, while 18 terrorists were killed in retaliatory action by security forces, according to police officials. The deadliest incident took place in the Darabu Kach area of Kohat, where a police team returning from an operation against illegal gold mining was ambushed. Ten personnel were martyred, while 18 attackers were killed in an exchange of fire. Police and the local civil administration had jointly carried out the operation against illegal gold mining shortly before the…

Read More

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل: بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی کے لیے چار ٹیمیں آج سیمی فائنلز میں آمنے سامنے ہیں، جہاں پاکستان، بنگلادیش، بھارت اور افغانستان کے درمیان مقابلوں کے بعد فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بنگلادیش کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں افغانستان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت…

Read More

امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ خود براہِ راست مذاکرات پر غور

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کرنے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایرانی حکام سے مذاکرات کا اختیار بھی دے دیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین اور بعض عالمی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وینس کو ایرانی عہدیداروں سے براہِ راست ملاقات کے…

Read More