مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم و جبر اور فسطائی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی حکومت اپنے اسکرپٹڈ ڈراموں کی آڑ میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے باز رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے باز رہے ورنہ پاکستانی قوم دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا خوب جانتی ہے۔
بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی طویل فہرست
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ’اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اگر کوئی حرکت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کا کوئی بھی فالس فلیگ آپریشن یا پروپیگنڈا پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔
بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین اور دیگر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ بانی چیئرمین واحد لیڈر ہیں جو عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کی قیادت میں ملک موجودہ بحرانوں سے باہر نکل سکتا ہے۔
پہلگام حملے کے جھوٹے بھارتی ڈرامے کی حقیقت سامنے آچکی، عطا اللہ تارڑ
بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے، اور بانی چیئرمین کی رہائی کے بغیر کسی بھی قسم کی قومی یکجہتی ممکن نہیں۔