بھارتی فوجی افسر کی دہشتگرد کو پاکستان میں حملوں کی ہدایات سے متعلق آڈیو منظرِ عام پر

0 minutes, 0 seconds Read

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشت گرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشت گردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے، دہشت گردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے, بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں، یہ را نہیں بھارتی فوج کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروا رہی ہے، 2024 میں صوبیدار سکھوندر نے دہشت گرد کو واٹس ایپ پر لوکیشن دی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ وہاں تمہیں آئی ڈی ملے گی، 13 اکتوبر ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر آئی ڈی بلاسٹ کی جاتی ہے، اس حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار اس کے اکاؤنٹ میں بھیجے جاتے ہیں، 18 نومبر کو دہشتگردی کو آخری پیمنٹ ہوئی، 22 نومبر کو ہیڈ مرالہ میں اسے لوکیشن دی جاتی ہے، اس دوارن ڈرون کریش کر جاتا ہے، وہی ڈرون اس کے گھر سے ملتا ہے، دہشت گردی جلال پور جٹاں میں آرمی کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد لگاتا ہے، اس دھماکے میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔

دہشتگرد مجید اور بھارتی آرمی کے ہینڈلر کی آڈیو بھی سنوائی گئی

ترجمان پاک فوج نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ یہ آئی ڈی لگانے پر 6 لاکھ 6 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، 18 مارچ کو اسے کوٹلی میں آئی ای ڈی لگانے کی لوکیشن دی جاتی ہے، وہاں اسے سیکیورٹی فورسز کی لوکیشن نظر آتی ہے، وہ بتاتا ہے کہ آرمی موجود ہے میں وہاں نہیں جا سکتا، وہ آئی ای ڈی اسکول کے بچے ریکور کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی میڈیا خبر دیتا ہے کہ بھارتی فورسز نے بڑی دہشتگردی ناکام بنا دی، اس کام کے بھی دہشت گرد کو 60 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، پھر دہشتگرد ایک اور آئی ای ڈی وصول کرتا ہے۔ بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ سرونگ آفیسرکہہ رہا ہے معصوموں کو نشانہ بناؤ، کیا یہ لوگ انسان ہیں؟ یہ ریاستی اسپانسرڈ کراس بارڈر دہشت گردی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھارتیوں کے حکم پر کاروائیاں تیز کیں۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، اتنی بڑی دہشت گردی کے باوجود قوم بہادری سے کھڑی ہے، قوم روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہے، پاکستان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر کل تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، کل سوال جواب بھی لیے جائیں گے۔

Similar Posts