خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث صوبے میں ایمرجنسی لگانا مجبوری تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ وفد نے پی ٹی آئی کے ساتھ 48 گھنٹے طویل مذاکرات کر کے معاملات سلجھانے کی پوری کوشش کی، لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے احتجاج اور دباؤ کی سیاست کا راستہ اپنایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی محمود بشیر ورک…

Read More

پی ٹی آئی سے غیر مشروط مذاکرات ہو سکتے ہیں، ایمرجنسی واپس لینے کی شرط قبول نہیں: رانا ثنا اللہ

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے غیر مشروط مذاکرات ہوسکتے ہیں، تاہم ایمرجنسی واپس لینے کی شرط قبول نہیں کی جاسکتی۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی اور حکومت ملاقات کے لیے کسی تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط تسلیم نہیں کرے گی۔ اپنے…

Read More

خیبرپختونخوا کسی لٹیرے کے ہاتھ میں نہیں دیں گے، معدنیات میں دفاعی اداروں کی کوئی ملکیت نہیں: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دفاعی اداروں کی معدنیات پر کوئی ملکیت نہیں، معدنیات کے لائسنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہزاروں جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ خیبرپختونخوا میں حالات بہتر ہوں گے اور صوبے میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔ سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مسلح افواج کے جوانوں نے اپنے…

Read More

اقرار الحسن کی بریت کی درخواست مسترد، ریمانڈ میں دو روزہ توسیع

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ہاتھوں گرفتار معروف اینکر پرسن اور عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع بھی کردی گئی ہے۔ اقرار الحسن کو ہفتے کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو دن کی توسیع کر دی۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کراچی نے چار روزہ…

Read More

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات کا حصول نہیں ہے: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا مقصد کسی سیاسی جماعت کی حکومت کو ختم کر کے اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ صوبے میں دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ہے۔ طلال چوہدری نے جڑانوالہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں رہی تو فلاں کہتا ہے میرا حصہ دے دیں، یہاں کوئی مال غنیمت…

Read More

لانگ مارچ کیسز میں گرفتار پی ٹی آئی کے تمام کارکنان مقدمات سے ڈسچارج

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران درج کیے جانے والے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے گرفتار تمام کارکنان کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ہفتے کو مقدمے کی سماعت کی، اس دوران پی ٹی آئی کے وکلاء اور تفتیشی ٹیم کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے۔ سماعت کے آغاز پر تفتیشی افسر نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے عدالت سے مزید التوا کی…

Read More

خیبرپختونخوا میں 2 بڑی کارروائیاں: کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ اور 10 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کا ماسٹرمائنڈ اہم دہشت گرد کمانڈر زاہد گل ہلاک ہوگیا ہے جب کہ اورکزئی اور خیبر کے سرحدی علاقے میں پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ جمعے کے روز خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اہم…

Read More

ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر شدید ناراض ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر شدید ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی سیاست دان ہیں جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرتے رہے اور ہوائی جہاز کے ٹکٹس بھی اسٹیبلشمنٹ سے بنواتے تھے۔ محسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نام لیے بغیر ایک سیاسی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کی گورنر شپ اور خیبر پختونخوا میں…

Read More

پاکستان سعودی عرب کی سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ دفتر خارجہ کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں اور بنیادی…

Read More

پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار سمیت اسکول کے مالکان اور شیئر ہولڈرز کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ آغا میر جانی شاہ میں درج کیا گیا، جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اسکول کی چھتیں گرنے سے 30 بچوں اور 2 خاتون اساتذہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی، جبکہ حادثے میں…

Read More