پی ٹی آئی رہنما اکرم عثمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

لاہور انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اکرم عثمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں اکرم عثمان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس کے مطابق اکرم عثمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کلثوم عثمان اکرم کی جانب سے نظر بندی کے خلاف دائر درخواست…

Read More

خیبر پختونخوا اور کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں فتنۃ الخوارج اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز کیے ہیں، جن میں 74 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرم میں کی جانے والی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 خوارج ہلاک کیے گئے، جبکہ اس دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار…

Read More

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے کروٹ بدل لی ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے ملک بھر میں موسم مزید سرد ہو جائے گا۔ شمالی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری نے قدرتی مناظر کو مزید نکھار دیا ہے جہاں سوات کے…

Read More

سندھ حکومت نے کراچی کی اہم شاہراہوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم شاہراہوں سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی روڈ اور پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر ترجیحی بنیادوں پر آپریشن کیا جائے گا، پولیس، شہری انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ مشترکہ طور پر کارروائی کریں گے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں کمشنرکراچی حسن نقوی، کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ایسٹ اور…

Read More

گلگت بلتستان میں مسافر گاڑی دریا میں جاگری، 10 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے یاسین ہندور جانے والی مسافر گاڑی مورکہ گاؤں کے قریب دریائے یاسین میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر گاڑی گلگت سے تحصیل یاسین جارہی تھی کہ رات ساڑھے 7 بجے کے قریب مورکہ گاؤں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر دریائے یاسین میں جاگری تاہم گاڑی میں سوار 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 2…

Read More

نئے صوبوں کا معاملہ: نواب شاہ میں محسن نقوی کی صدر زرداری سے اہم ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان نواب شاہ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں نئے صوبوں، ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے نواب شاہ پہنچے، جہاں زرداری ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملے پر گفتگو کی گئی، تاہم نئے صوبوں کے حوالے سے کسی…

Read More

مستونگ: کنڈاوا پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر کنڈاوا پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور 3 ایف سی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان محکمہ پولیس بلوچستان کے مطابق دہشت گردوں نے کنڈاوا پوسٹ کو بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو…

Read More

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے 5 نومبر کے عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی آئینی عدالت کے حکم سے پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آئینی درخواستوں کی کارروائی متاثر ہوئی ہے، اس لیے انہیں مقدمے میں فریق بنا کر مؤقف سننے اور ہائی کورٹ کو درخواستوں کی سماعت کی اجازت دینے…

Read More

کوپ 31: موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو قرض نہیں امداد دی جائے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کو قرضوں کے بجائے گرانٹ کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹ سکیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس (کوپ 31) کے موقع پر ترکیہ کے شہر انطالیہ میں سربراہی اجلاس سے خطاب میں سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے کے فنڈز میں نمایاں اضافے کا مطالبہ کیا۔…

Read More

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، وزیراعظم کا کوپ 31 سے خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوپ 31 کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے محض زبانی وعدوں کے بجائے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کانفرنس کی شاندار میزبانی کرنے پر ترک صدر اور وہاں کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ قدرتی آفات انسانی جانوں اور مالی نقصانات کا بڑا سبب بنتی ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے…

Read More