لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ: واردات کیسے انجام پائی؟ خصوصی رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی خصوصی رپورٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تیار کرلی، جس میں وارداتوں کی منصوبہ بندی، ملزمان کی نقل و حرکت اور فائرنگ کے واقعات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے وقت اور مقامات پہلے ہی طے کر رکھے تھے، جبکہ مبینہ دہشت گردوں سے رابطے کے الزام میں زیرحراست تین پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے 18 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 325 روپے 43 پیسے تھی، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ 20 جولائی سے…

Read More
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا پاکستان 

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت 325 روپے 43 پیسے سے بڑھا کر 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق…

Read More

میر رضا کیس: جامعہ کراچی بھجوائے گئے 9 سیمپلز ضائع، 4 کی رپورٹ پولیس کو موصول

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی پراسرار موت کے کیس میں نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں میر رضا کے دونوں ہاتھوں پر بھی گن شاٹ ریزیڈیو (بارود کے ذرات) کے آثار ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے قبل میر رضا کی کمر اور سینے پر گن شاٹ ریزیڈیو ملنے کے آثار پائے گئے تھے۔ جامعہ کراچی کی کیمیکل ایگزامنیشن لیبارٹری نے میر رضا علی کی قبر کشائی کے دوران حاصل کیے گئے نمونوں کا تجزیہ مکمل کرکے رپورٹ پولیس کو فراہم کردی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے…

Read More
کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹس ہونے چاہئیں؟ قومی مباحثے میں شرکا کی اہم تجاویز پاکستان 

کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹس ہونے چاہئیں؟ قومی مباحثے میں شرکا کی اہم تجاویز

ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اسلام آباد کے ایک تحقیقی ادارے سسٹین ایبل ڈویلوپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام قومی مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے نئے صوبوں اور انتظامی اکائیوں کے قیام کے امکانات، ضرورت اور طریقہ کار پر اظہار خیال کیا۔ ”کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹس ہونے چاہئیں؟“ کے عنوان سے قومی مباحثے میں مقررین نے قومی اتفاقِ رائے کے لیے کمیشن بنانے، اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کرنے، لوکل…

Read More

میر رضا کی لاش کیسے ملی؟ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہم انکشافات

میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں یونیورسٹی روڈ پر واقع نرسری کی 28 اور 29 جولائی کی خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج نے لاش ملنے سے لے کر اسے موقع سے منتقل کیے جانے تک کے واقعات کی ٹائم لائن واضح کردی ہے۔ اس معاملے کے بعد کیس کی تفتیش اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے طریقہ کار پر اہم سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں 28 جولائی کو اسی مقام پر مالی پودوں…

Read More

میر رضا ہلاکت کیس: تفتیش مالی معاملات اور قرض کے تنازع کی طرف موڑ دی گئی

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کے بعد مارے جانے والے نوجوان بزنس مین میر رضا علی خان کے مالی معاملات اور قرضوں کا لین دین تفتیش کا اہم اور مرکزی رخ بن گئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد احمد سے تفتیشی ٹیم نے پیر کو تقریباً تین گھنٹے تک تفصیلی پوچھ گچھ کی، اس کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین سے چار افراد نے میر رضا سے اپنے دیے گئے قرضے کی…

Read More

عمرہ زائرین اور ورکرز کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سعودی عرب آنے والے پاکستانی عمرہ زائرین اور ورکرز کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے سعودی قوانین کی سختی سے پابندی کرنے، بھیک مانگنے سمیت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کرنے اور اپنے قیام کے دوران ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ سفارت خانے نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران ویزے کی شرائط کی پابندی، مقررہ مدت سے زائد قیام سے گریز اور کسی…

Read More

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا نام فائنل، اعلان آج متوقع

مری میں مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام پر حتمی فیصلہ کرلیا گیا، تاہم امیدوار کے نام کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت پارٹی کے دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی کے صدر شاہ غلام قادر اور طارق فاروق…

Read More

پنجاب میں کل سے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں بارش متوقع ہے، جبکہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت سرگودھا،…

Read More