حکومت نے پیٹرولیم لیوی کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 9 سے 10 ادوار مکمل ہو چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو مرحلہ وار کم کرنے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حافظ نعیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی نے اپنا حتمی مسودہ اور تکنیکی حل حکومت کو پیش کر دیا ہے، جبکہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کا بہانہ بنا کر اس…

Read More

سابق افغان فوج کا دہشت گرد گرفتار: ‘جعلی جہاد کے نام پر پاکستان میں کارروائیاں کیں’

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم آپریشن کے دوران افغان صوبے چمکنی سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی دہشت گرد حکمت اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی پی او پشاور اور پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا ماضی میں افغان نیشنل آرمی (اے این اے) سے تعلق رہا ہے اور اس کی گرفتاری سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال اور دہشت گردانہ نیٹ ورکس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عباس احسن نے پشاور میں پریس…

Read More

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

پاکستان کے بالائی اضلاع کو متاثر کرنے والی مغربی ہواؤں کی لہر کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس نئے موسمیاتی سسٹم کے تحت جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہدادکوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور خنک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت…

Read More

کرک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چیک پوسٹ چنغوص پر رات گئے دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک فضل واحد کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ ڈی پی او کرک فضل واحد نے بتایا کہ پولیس جوانوں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ…

Read More

اسعد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار، طلبی کا دوسرا نوٹس جاری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود کو دوسرا کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ نیب راولپنڈی میں پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کے افسران، اہلکاروں اور دیگر افراد کے خلاف مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسعد محمود سے بھی ان کے دور…

Read More

کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی شکایت آئی تو قسم کھاتی ہوں بخشوں گی نہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی امانت میں کسی کو خیانت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی شکایت آئی تو قسم کھاتی ہوں بخشوں گی نہیں۔ جہلم میں طلبہ میں لیپ ٹاپس اور ہونہار اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب آگے بڑھ رہا ہے اور یہاں کام ہورہا ہے، ضمنی انتخابات میں کالعدم جماعتوں نے پورا زور لگایا لیکن کامیابی مسلم لیگ (ن) کی ہوئی۔ خدمت کا کوئی…

Read More

وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ نئی لڑائی کے بجائے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن کے ساتھ نئی لڑائی کے بجائے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں، ہم معاشی بحران سے نمٹنے میں حکومت کا ساتھ دیں گے، جب تک تمام پاکستانی یک جان نہیں ہوں گے عوام کو اس مشکل سے بچا نہیں سکیں گے۔ منگل کو کراچی میں 10 لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ دنیا میں گھروں کی تعمیر کا…

Read More

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پرائم سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی کے مصروف تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ کے قریب واقع پرائم سینٹر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی، جس کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا اور قریبی دکانوں میں تشویش پیدا ہوگئی۔ فائر فائٹرز آگ کو عمارت کی بالائی منزلوں اور ملحقہ دکانوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے…

Read More

190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاء کی ملاقات کرانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے وکلا کی اپنے مؤکلین سے ملاقات کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، اس دوران مل ملزمان کے وکلاء اور نیب کے پراسیکیوٹر کے درمیان سخت عدالتی…

Read More

ربیعہ احسن کیس: غیرت کے نام پر قتل کا ثبوت نہیں ملا، پولیس

راولپنڈی میں خاتون صحافی ربیعہ احسن کے قتل کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی تفتیش میں واقعے کو حادثاتی طور پر گولی چلنے کا نتیجہ قرار دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاحال غیرت کے نام پر قتل کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن کے اہلخانہ واقعے کو حادثہ سمجھتے ہیں اور ابتدائی…

Read More