بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ساران تنگی میں کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد…

Read More

وزیراعظم کی واپسی تک جماعتِ اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، ‘دھرنے جاری رہیں گے’

جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست اور عوام کو ریلیف کی یقین دہانی پر لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات تک حکومت کو موقع دیا جائے گا، مناسب ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ ملتان سے دوبارہ شروع ہوگا۔ جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر اسلام آباد کی جانب جاری لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کردیا ہے،…

Read More

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، جو 36.53 شمالی اور 70.88 مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری…

Read More

جماعتِ اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ، ‘دھرنے جاری رہیں گے’

جماعتِ اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر سُپر لانگ مارچ کو عارضی بریک لگا دی ہے، جبکہ وزیراعظم سے ملاقات تک احتجاجی دھرنے اور کیمپ جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق، جماعتِ اسلامی نے وزیر اعظم کی درخواست پر لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم کی قیادت میں کراچی سے نکلنے والے مارچ نے ملتان میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔ ملتان پہنچنے پر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کے…

Read More

توانائی تنصیبات بند کرنے کی دھمکی: تربیلا، ورسک ڈیم اور کرک گیس فیلڈ کی اہمیت کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف قومی سطح کی اہم توانائی تنصیبات کو بند کرنے کے بیانات سامنے آنے کے بعد سیاسی اور انتظامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی فضل الٰہی اور اقبال آفریدی نے تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم سے بجلی کی فراہمی اور ضلع کرک سے حاصل ہونے والی گیس کو معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان بیانات کو وفاقی ڈھانچے کے خلاف ایک سنگین حکمت…

Read More

سرکاری ملازمین کا ‘ورک فرام ہوم’، ایندھن میں کمی: حکومت کا کفایت شعاری اقدام نافذ

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے لیے مزید اقدامات نافذ کر دیے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر سے جبکہ 50 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ٹیلیفون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی…

Read More

کراچی میں گرمی کا نو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ 40 ڈگری سے اوپر

کراچی میں ستمبر کی گرمی نے 9 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، شہر کا درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل ستمبر 2017 میں کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم حالیہ درجہ حرارت نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مغرب سے 8 کلومیٹر…

Read More

26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں گھیراؤ جلاؤ، ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی ترغیب دینے کے الزامات کے تحت درج اس مقدمے کی حتمی سماعت منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے…

Read More

پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ، سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم

پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام اور سرکاری نمائندوں کے درمیان سفر اور باہمی رابطوں میں مزید آسانی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہ معاہدہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران طے…

Read More

جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ مارچ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں کراچی سے سفر کرتا ہوا ملتان پہنچ گیا ہے۔ جہاں سے یہ مارچ بزریعہ سڑک اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ 27 ستمبر کو دارالحکومت میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریکِ انصاف اور کسان اتحاد کے احتجاج کے پیشِ نظر شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کر کے ریڈ زون جانے والے راستوں کو…

Read More