فلیٹ سے میاں، بیوی اور بچیوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ، متوفی کے اہل خانہ کراچی روانہ

کراچی کے علاقے احسن آباد کے ایک فلیٹ سے میاں بیوی اور 3 بچیوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، متوفی عمر کے بھائی اور سسر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور ان کے پہنچنے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے احسن آباد کے ایک فلیٹ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی پراسرار موت کے واقعے کی پولیس کی جانب سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق فلیٹ سے متوفی عمر،…

Read More

ایران اور پاکستان کا دوطرفہ تجارت بڑھانے، بارڈر کراسنگ 24 گھنٹے فعال رکھنے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ملکوں نے دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور سرحدی گزرگاہیں 24 گھنٹے فعال رکھنے سمیت کوہک کے مقام پر نئی گزرگاہ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی پیر کے روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے…

Read More

27 ستمبر کو ممکنہ احتجاج: اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، 25 ہزار اضافی نفری کی تعیناتی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں 25 ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، جہاں کنٹینرز کی دیوار لگادی گئیں۔ دوسری جانب اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ راولپنڈی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں 27 ستمبر…

Read More

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پیر کے روز پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ایئرپورٹ پر اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا استقبال کیا۔ جس کے بعد محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کی صورت حال اور…

Read More

پاکستان کی افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے تباہ، 28 ہلاک

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ بڑے واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور ٹل میں انٹیلی جینس بیسڈ گراؤنڈ آپریشنز جب کہ افغان سرحدی علاقے میں فضائی کارروائیاں کی ہیں جس میں مجموعی طور پر بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ اور اس سے وابستہ 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں گراؤنڈ آپریشن کیا۔ اس ٹارگٹڈ کارروائی کے نتیجے میں…

Read More

اپنی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر قائم ہوں، میر رضا کو گولی آگے سے لگی: ڈاکٹر اُسامہ

میر رضا کیس میں ڈاکٹر اسامہ نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنی پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا ہے۔ ڈاکٹر اسامہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میر رضا کو گولی سامنے سے لگی تھی اور وہ اپنی پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر قائم ہیں۔ ڈاکٹر اسامہ نے مزید بتایا کہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ ان سے رابطے میں تھیں اور انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ واٹس ایپ کے ذریعے ڈاکٹر سمیعہ کو بھیجی تھی۔ ڈاکٹر اسامہ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں…

Read More

اسلام آباد پر دھاوے کی تیاری، اس بار مستقل حل نکالیں گے’: محسن نقوی کا پی ٹی آئی کو انتباہ

اسلام آباد میں متوقع احتجاج اور لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی اور اپوزیشن قیادت کے درمیان سیاسی تناؤ انتہائی حد تک بڑھ گیا ہے، جہاں ایک طرف حکومت نے مظاہرین سے سخت نمٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے تو دوسری طرف اپوزیشن نے گرفتاریوں اور حکومتی اقدامات کو ملک میں قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا اور کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کی تیاری ہو رہی ہے اور یہ لوگ معیشت،…

Read More

پی ٹی آئی احتجاج: کنٹینرز اور خندقوں سے راستے بند، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں ہائی الرٹ

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور آئین کی بالادستی‘ کے لیے اعلان کردہ لانگ مارچ اور احتجاجی تحریک سے قبل اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ وفاقی انتظامیہ نے اسلام آباد کے ریڈ زون، ڈی چوک اور شہر کے تمام اہم داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا ہے، جبکہ اٹک اور ہارون برج جیسے خیبر پختونخوا اور پنجاب…

Read More

‘دہشتگرد خودکش بمبار بنانا چاہتے تھے’: بلوچستان سے بازیاب خواتین کے بڑے انکشافات

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران بلوچستان سے بازیاب کرائی گئی خواتین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان المعروف بی ایل اے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بازیاب خاتون صفیہ عبدالخالق نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رابطہ قائم رکھنے کے لیے مجھے ایک موبائل فون دیا تھا اور وہ مجھے خودکش بمبار بننے پر مجبور کر رہے تھے۔ صفیہ نے مزید کہا کہ انہوں نے خودکش حملے کی تیاری کے لیے گاڑی چلانا بھی سیکھی تھی، تاہم…

Read More

پروفیسر عارف ساقی تشدد کیس: ملزم کونین شاہ نے معافی مانگ لی

جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر عارف ساقی پر تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، ملزم کونین شاہ نے گزشتہ شب پروفیسر عارف ساقی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور معافی مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملزم کونین شاہ نے پروفیسر عارف ساقی سے اپنے کیے پر معذرت کی، جس پر پروفیسر عارف ساقی نے بھی معافی مانگنے پر ملزم کونین شاہ کو معاف کردیا۔ ملاقات کے بعد پروفیسر عارف ساقی اور ملزم کونین شاہ کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ واضح رہے…

Read More