پوپ لیو میں کینسر کی تشخیص، پھیپھڑے کا ایک حصہ نکال دیا گیا

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے منگل کو آپریشن کرکے ان کے دائیں پھیپھڑے کا نچلا حصہ نکال دیا۔ ویٹی کن کے مطابق سرجری کامیاب رہی اور اس دوران کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔ 71 سالہ پوپ اس وقت روم کے جیمیلی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ طبی بیان میں بتایا گیا کہ پوپ لیو کو پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک…

Read More

آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے بعد احتجاج ترکیہ تک پہنچ گیا، باکو اور انقرہ کے روابط متاثر

آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پہننے سے متعلق نئے ضوابط کے خلاف احتجاج کا دائرہ ترکیہ تک پھیل گیا ہے، جہاں استنبول میں آذربائیجان کے قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ آذربائیجان میں بھی طالبات، اساتذہ اور دیگر شہری اس فیصلے پر احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے خلاف مہم جاری ہے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کی قیادت کے بیانات نے بھی توجہ حاصل کی ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے گزشتہ ماہ اسکولوں کے یونیفارم سے متعلق ضوابط میں ترمیم کی تھی۔ ان…

Read More

فرانس میں سپر مارکیٹوں پر سائبر حملہ، ہیکرز نے فریج گرم کردیے

فرانس میں سائبر حملے کے ذریعے سینکڑوں سپر مارکیٹوں کے فریج اور فریزر کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھا دیا گیا، جس کے نتیجے میں خوراک خراب ہوگئی اور بعض مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ اس حملے سے ملک کے کئی بڑے سپر مارکیٹ گروپس متاثر ہوئے، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر کے دفتر نے پیر کو بتایا کہ فرانس بھر میں خوراک فروخت کرنے والے کئی بڑے اداروں کے منسلک…

Read More

حوثی حملے روکنے میں دفاعی نظام کی ناکامی، سعودی عرب میں تحقیقات کا آغاز

سعودی عرب نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 13 افراد کی ہلاکت اور 300 سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد اپنے فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں دفاعی نظام ناکام کیوں رہا اور حملے سے پہلے خطرے کی اطلاع کیوں نہیں مل سکی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق دو علاقائی…

Read More

اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے بھیڑ بکریوں کو ہتھیار کیسے بنایا؟

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار بھیڑ بکریوں کے فارمز اور مویشیوں کے ریوڑ کے زریعے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے اور انہیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ فلسطینی بستیاں بے دخل یا ختم ہو چکی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آباد کاروں نے مویشیوں کے ریوڑ فلسطینی آبادیوں اور گھروں تک پہنچا دیے ہیں، جبکہ بھیڑ بکریوں کے فارمز کا پھیلاؤ مغربی کنارے کے تقریباً 20 فیصد…

Read More

دبئی میں نئے اسٹریٹ سائن: کیا تبدیلیاں ہو رہی ہیں، رنگوں کا کیا مطلب ہے؟

دبئی میں سڑکوں، رہائشی علاقوں اور گھروں کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والے سائن بورڈز کو نئی شکل دی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بورڈز کے ڈیزائن اور رنگوں کو یکساں بنایا جائے گا، جبکہ گھروں کے نمبر پلیٹس اور دیگر سائن بورڈز پر کیو آر کوڈز بھی متعارف کرائے جائیں گے، تاکہ رہائشیوں، ڈرائیوروں اور سیاحوں کے لیے مطلوبہ مقام تلاش کرنا آسان ہو۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی کے نئے ایڈریسنگ سسٹم کے تحت یہ تبدیلیاں 2030 تک 186 علاقوں میں متعارف کرانے کا منصوبہ…

Read More

یو اے ای کے گولڈن ویزا کے لیے خود کیسے اپلائی کریں؟

متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں اور باصلاحیت لوگوں کے لیے ایک پرکشش منزل سمجھا جاتا ہے۔ گولڈن ویزا اسی کشش کا ایک اہم حصہ ہے۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ویزا صرف ان افراد کو ملتا ہے جسے حکام خود نامزد کریں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اہل افراد کچھ شرائط کے تحت خود بھی اس عمل کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے ایک آن لائن سروس…

Read More

‘اسرائیل کی رکنیت معطل کی جائے’: سیکڑوں ڈاکٹروں کا ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن سے مطالبہ

نیدرلینڈز میں سیکڑوں ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں نے اسرائیلی میڈیکل ایسوسی ایشن کو عالمی طبی تنظیم سے معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے غزہ میں فلسطینی طبی کارکنوں کی ہلاکتوں، گرفتاریوں اور اسپتالوں کی تباہی پر اسرائیلی طبی تنظیم کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں عالمی طبی تنظیم (ڈبلیو ایم اے) کے اجلاس کے باہر ہفتے کے روز احتجاج کیا گیا، جس میں 81 طبی کارکنوں نے اپنے طبی لباس اتار کر ایک…

Read More

ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا نیا حملہ: ایک شخص جاں بحق 11 زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق یہ حملہ ہفتے کو ہونے والے اس حملے کے ایک روز بعد کیا گیا، جس میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سعودی قیادت میں قائم یمن میں اتحادی افواج کے مطابق اتوار کو ایک نامعلوم پرتابہ نما چیز نے ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو نشانہ بنایا، جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔…

Read More

بھارتی ہوائی جہاز میں پاور بینک پھٹنے سے دھماکہ، فضا میں ہنگامہ

بھارت میں دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کو دورانِ سفر ایک مسافر کے پاور بینک میں آگ لگنے کے بعد طیارے کا رخ حیدرآباد کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارہ ہنگامی طور پر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ طیارے کے اوپر سامان رکھنے والے خانے میں لگی، جس پر مسافروں نے ابتدائی طور پر اسے بجھانے کی کوشش کی، تاہم بعد میں عملے نے فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ این ڈی…

Read More