لارڈز ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا، جس کے باعث مقررہ وقت پر میچ شروع نہ ہوسکا۔ لارڈز میں مسلسل ہلکی بارش کے باعث گراؤنڈ اسٹاف کو میدان خشک کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے۔ ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف مجموعی…

Read More

لارڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بناکر پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد اب قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے کچھ دیر پہلے تک 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنالیے ہیں۔ لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث پہلے روز کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 56 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور پہلے دن…

Read More

لارڈز ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا، انگلینڈ کے 9 وکٹوں پر 248 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم نے اب تک 56 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالیے ہیں۔ لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دعوت پر انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور ایمیلی گائے نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کا اسکور 21 تک ہی پہنچا تھا کہ انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایمیلی گائے صرف 8 رنز بنانے کے بعد محمد…

Read More

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، 2 وکٹیں گرگئیں

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے اب تک 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 25 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بارش کے 2 بار تاخیر کا شکار ہوا تاہم تاخیر سے ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پاکستان ٹیم نے ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان علی…

Read More

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی کے امکانات روشن

پاکستان کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ بولنگ کوچ عمر گل کے مطابق انگلی کی انجری سے صحت یابی کے بعد بابر اعظم نے بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی اور وہ نیٹ میں فاسٹ بولرز اور اسپنرز سامنا کرتے ہوئے اچھی فارم میں نظر آئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ سے 2 روز قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا، جس کے بعد ان کی ٹیم…

Read More
کھیل 

نارویجن فٹبالر ہالینڈ کے نئے لُک نے مداحوں کو حیران کردیا، گرل فرینڈ بھی ہکّا بکّا

فٹبال کی دنیا میں کھلاڑیوں کے نئے اور منفرد اسٹائل ہمیشہ مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں، تاہم مانچسٹر سٹی کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے آغاز پر اپنا حلیہ ہی بدل ڈالا۔ ہالینڈ نے اپنے لمبے سنہری بالوں کو الوداع کہتے ہوئے انتہائی مختصر بَز کٹ ہیئر اسٹائل اپنا لیا، جس نے مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کی دیرینہ گرل فرینڈ ازابیل ہاؤگسن جوہانسن کو بھی حیران کر دیا۔ ان کے نئے لُک کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا…

Read More

جیسوال اور فرنینڈو کو لڑائی کرنا مہنگا پڑگیا: آئی سی سی نے سزا سنادی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش آنے والے واقعے پر بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں پر میچ فیس کا 25، 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ دونوں کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب…

Read More

21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان سے متعلق 3 مطالبے

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 21 سابق نامور بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ کر سابق وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے طبی معائنے اور مناسب علاج کا مطالبہ کیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سابق کرکٹ کپتانوں نے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کرنے اور ایسے میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی، جس میں ان کے ذاتی معالجین…

Read More

ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی مل گئی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے بینکاک میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ ڈائریکٹرز کے پینل نے تینوں نشستیں جیت لیں جب کہ پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ اتوار کے روز ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران بینکاک میں اے سی سی بورڈ کی تین ڈائریکٹر نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے، جن میں پاکستان کے حمایت یافتہ امیدواروں نے تمام نشستیں حاصل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق اے سی سی چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان…

Read More

لیونل میسی کو حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر جرمانہ

امریکا اور کینیڈا کی مشہور لیگ ’میجر لیگ سوکر‘ (ایم ایل ایس) نے حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر انٹر میامی کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ 19 اگست کو انٹر میامی اور فلاڈیلفیا یونین کے درمیان کھیلے گئے 2-2 سے برابر رہنے والے میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان کئی مرتبہ تلخی دیکھنے میں آئی جب کہ اختتامی لمحات میں ہاتھا پائی پر دو کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ بھی جاری ہوئے۔ میجر لیگ سوکر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیگ کی ڈسپلنری…

Read More