کراچی: فیملی پر تشدد، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر پولیس افسران غفلت کے مرتکب قرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر خاتون اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بہن بھائی پر مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی کی مکمل رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری سمیت چار پولیس افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے قانونی اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں بہن بھائی پر مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی مکمل رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کو بھجوا دی ہے، جس میں واقعے کے دوران پولیس…

Read More

نیپال سیلاب: 9 روز بعد دو افراد زندہ نکال لیے گئے

نیپال میں گلیشیئر کے ٹوٹنے کے نتیجے میں برف، چٹانوں اور مٹی کے تباہ کن ریلے کے نو دن بعد امدادی کارکنوں نے دریائے تریشولی سے منسلک ایک ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ سے دو افراد کو زندہ نکال لیا۔ دونوں افراد کو فوری طور پر دارالحکومت کھٹمنڈو کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ یہ حادثہ 26 اگست کو دریائے تریشولی کے بالائی علاقے میں پیش آیا تھا، جب گلیشیئر کے ٹوٹنے کے بعد برف، چٹانیں اور کیچڑ کا…

Read More

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ فتنہ الہندوستان المعروف بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور موقع سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیسی…

Read More

جوڈیشل کمیشن اجلاس: میر رضا کو لے کر جانے والے آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو بڑا ریلیف

میر رضا جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں ڈرائیور احسان اللہ سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کمیشن کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق کارروائی کے دوران میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد عبداللہ، احمد، ڈرائیور احسان اللہ اور ڈی ایس پی ارشد آفریدی کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ ڈرائیور احسان اللہ نے کمیشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے اس سے گاڑی واپس لے لی ہے، جبکہ جس مکان میں وہ…

Read More

امریکا میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور

امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیل کے بائیکاٹ میں شامل ہونے والی جامعات کے خلاف کارروائی سے متعلق ایک بل منظور کرلیا ہے۔ بل کے تحت ایسی جامعات کو وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والی مالی امداد روکنے کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ اقدام غزہ جنگ کے معاملے پر امریکی جامعات میں جاری احتجاج اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم کے درمیان سامنے آیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریپبلکن پارٹی کی اکثریت رکھنے والے ایوانِ نمائندگان میں ’پروٹیکٹ اکنامک اینڈ اکیڈمک فریڈم ایکٹ‘ کے حق میں…

Read More

نیپال سیلاب: انجینیئرز کا واٹس ایپ گروپ کیسے ریسکیو آپریشن میں مدد کر رہا ہے؟

نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارکن لاپتا افراد کی تلاش کے لیے تباہ شدہ پن بجلی گھروں کی سرنگوں میں دن رات کام کر رہے ہیں، جبکہ انجینئرز کا ایک بڑا واٹس ایپ گروپ انہیں سرنگوں کے پیچیدہ نظام کو سمجھنے اور ممکنہ زندہ افراد تک پہنچنے میں مدد دے رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 26 اگست کو دریائے تریشولی کی وادی میں اچانک آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ پانی، کیچڑ اور چٹانوں کا ایک…

Read More

معروف ‘فیمنسٹ’ لیڈر گلوریا اسٹائنم انتقال کر گئیں

امریکی مصنفہ، صحافی، مقرر اور خواتین کے حقوق کی معروف کارکن گلوریا اسٹائنم 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی فاؤنڈیشن نے کی۔ اسٹائنم نے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک خواتین کے مساوی حقوق، شہری آزادیوں اور تولیدی حقوق کے لیے کام کیا اور امریکا میں جدید حقوقِ نسواں کی تحریک کی نمایاں آواز بنیں۔ رائٹرز کے مطابق گلوریا اسٹائنم 1960 کی دہائی کے اواخر میں خواتین کے حقوق کی تحریک میں نمایاں ہوئیں۔ وہ خواتین کے لیے مخصوص میگزین ’مس…

Read More

اسرائیلی وزیر نے فلسطینیوں کو نکال کر مختلف ممالک میں چھوڑنے کا منصوبہ پیش کردیا

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی آبادی کو مرحلہ وار بیرونِ ملک منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔ بین گویر نے اپنے منصوبے کو حقیقت پسندانہ اور قابلِ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو مختلف ممالک میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں رکھنے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے۔ اسرائیلی…

Read More

روس کا ایران سے دوری اختیار کرنے سے انکار، اسرائیل کو تہران پر امریکی معاشی دباؤ پر تشویش

امریکا کی جانب سے ایران پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ اور اس سے دوری اختیار کرنے کے مطالبے پر عالمی سطح پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ روس نے واشنگٹن کے اس مطالبے کو صریحاً مسترد کر دیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ دیگر ممالک کے تعلقات پر اپنی اجارہ داری قائم کرے یا انہیں احکامات جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے شراکت دار اور دوست موجود ہیں اور ہم ان…

Read More

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشیں مزید کتنے دن جاری رہیں گی؟

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کہیں ہلکی رم جھم اور کہیں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ 6 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران جڑواں شہروں میں وقفے وقفے…

Read More