کراچی: ایم نائن موٹر وے پر انیس قائم خانی کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، 4 کارکن زخمی
کراچی میں ایم نائن موٹر وے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما انیس قائم خانی کے قافلے میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پارٹی کے 4 کارکن زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے کراچی آنے والی قافلے کی گاڑی موٹر وے پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 کارکن زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت عبید کے ٹو اور نبیل ببن کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔