پاکستان جوہری سلامتی کے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرنے کو تیار، 49 ممالک شریک ہوں گے

پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں جوہری سلامتی تربیت و معاونت مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے اور اس میں 49 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس چار روزہ عالمی اجلاس کے دوران جوہری سلامتی کے شعبے میں تربیت اور معاونت کے فروغ، بین الاقوامی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس بین الاقوامی اجلاس کا انعقاد جوہری سلامتی کے معیارات کو مضبوط بنانے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے ماہرین اور نمائندے جوہری مواد اور تنصیبات کے تحفظ سے متعلق تربیتی پروگراموں کو مزید مؤثر بنانے اور مستقبل میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے پر غور کریں گے۔

Related posts