کویت: پاکستانی سفیر کی حوثی ڈرون حملے میں زخمی پاکستانی شہری کی عیادت
کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کویت میں ڈرون حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا۔
پاکستانی سفیر نے زخمی پاکستانی شہری کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے تفصیلی بریفنگ لی۔
ڈاکٹرز کے مطابق زخمی پاکستانی شہری کی حالت مستحکم ہے اور انشاء للہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
پاکستانی سفیر نے کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان سے بھی ملاقات کی۔

لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان نے زخمی پاکستانی شہری کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات اور علاج معالجے کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت میں پاکستانی سفیر کو زخمی پاکستانی شہری کی عیادت، بہترین طبی نگہداشت اور جلد صحت یابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔