بحیرہ اسود میں برطانوی اور روسی جنگی طیاروں کا آمنا سامنا اور وارننگ

بحیرہ اسود کے خطے میں برطانوی اور روسی فضائی افواج کے درمیان ایک انتہائی حساس اور خطرناک فضائی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب برطانوی اور روسی جنگی طیارے آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے برطانوی رائل ایئر فورس کے ایک جاسوس طیارے کو روسی فضائیہ کے دو فائٹر جیٹس نے خطرناک انداز میں روکنے کی کوشش کی۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ کارروائی انتہائی…

Read More

انمول پنکی کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ

پولیس نے مبینہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ سٹی کورٹ کراچی میں سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ کے قریبی ساتھی محمد سمیر کی گرفتاری اور تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ کراچی سٹی کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں درخشاں اور گارڈن پولیس نے ملزمہ کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے اہم پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا۔ پولیس نے…

Read More

سپریم کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں ضمانت کا نیا اصول طے کردیا

سپریم کورٹ نے چیک باؤنس مقدمات سے متعلق ایک اہم قانونی اصول طے کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر لین دین سے متعلق کوئی واضح تحریری معاہدہ موجود نہ ہو اور معاملہ بظاہر سول نوعیت کا ہو تو ایسے کیس میں عبوری ضمانت کی توثیق کی جا سکتی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے 60 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیک باؤنس کیس سے متعلق اہم سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی…

Read More

ٹرمپ کی بربادی کا ایرانی منصوبہ امریکی اثر و رسوخ والے ممالک سے ہوکر گزرتا ہے: ایران

ایران کے اعلیٰ سرکاری حکام کی جانب سے خطے کے ممالک کے لیے ایک انتہائی اہم انتباہ جاری کیا گیا ہے، جس میں انہیں امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے دیا ہے، ٹھیک اتنا ہی وقت خطے کے ممالک…

Read More

پنکی کیس: 16 مختلف اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا، رقم منتقلی میں کئی معروف نام سامنے آگئے

کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے کیس میں بڑا اور سنسنی خیز موڑ آگیا، تحقیقاتی ٹیم نے مجموعی طور پر 16 مختلف اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا، تفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق رقم بھیجنے والوں میں ایم این اے صادق افتخار، اداکارمنیب بٹ، اداکارہ میرا، ماڈل سارہ سمیت دیگرشامل ہیں۔ کراچی کے ہائی پروفائل ’انمول پنکی کیس‘ میں ایک ایسا دھماکا خیز انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے ملک کے سیاسی اور شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، کیس کی…

Read More

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں پنکی کیس زیر بحث: پرویز اشرف کی پیشی اور الزامات پر وضاحت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کیس ایک بار پھر زیرِ بحث آگیا، اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف خود پیش ہوئے اور واضح کیا کہ انمول پنکی کے وکیل نے عدالت میں ان کا نام لینے سے پہلے اور بعد میں مختلف بیانات دیے۔ بدھ کو چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں اراکین نے اداروں کی کارکردگی، میڈیا کوریج اور منشیات کے بڑھتے نیٹ ورک پر…

Read More

بنگلہ دیش سے دوسری بار وائٹ واش: شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بنگلادیش کے خلاف عبرتناک شکست سے دل برداشتہ ہو گئے، جس کے بعد ان کے قومی ٹیم کی کپتان سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ دوسری طرف شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ناکامیاں طویل ہوگئیں، قومی ٹیم 16 میں سے 12 ٹیسٹ میچز ہار گئی۔ ٹیسٹ سیریز میں بنگلادیش کے ہاتھوں ایک اور وائٹ واش، بڑھتے پریشر اور تنقید کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ بنگلہ دیش سے وطن…

Read More

چائے سفارت کاری: عالمی سیاست کا نیا رخ طے کرنے کے لیے دو پرانے دوستوں کی بیٹھک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے فوری بعد اب چین اور روس کے سربراہانِ مملکت بدھ کے روز چین کے دارالحکومت میں ایک انتہائی اہم سربراہی اجلاس کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوگی، جس کا اختتام دو پرانے دوستوں کے درمیان چائے کی میز پر ایک غیر رسمی اور نجی ملاقات پر ہوگا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر کے دورے کے فوراً بعد ہونے والی اس ملاقات…

Read More

ایران جنگ کے بعد احمدی نژاد کو ایران کا سربراہ بنانے کا خفیہ امریکی و اسرائیلی پلان ناکام کیسے ہوا؟

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں شروع کی گئی جنگ کے ابتدائی مقاصد صرف تہران کے جوہری اور میزائل نظام کو تباہ کرنے تک محدود نہیں تھے، بلکہ اس کے پیچھے حکومت کی تبدیلی کا ایک انتہائی غیر معمولی اور خفیہ منصوبہ بھی چھپا ہوا تھا جس کے تحت سابق صدر محمود احمدی نژاد کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی تیاری کی گئی تھی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک سنسنی خیز رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پورا منصوبہ اس وقت بری طرح ناکام ہوا…

Read More

روس اور چین نے امریکا کے ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دے دیا

روس اور چین نے بدھ کے روز مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجوزہ ’گولڈن ڈوم‘ میزائل ڈیفنس شیلڈ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ دونوں ملکوں نے امریکا پر جوہری معاہدوں کے تسلسل کو نقصان پہنچانے اور عالمی سلامتی کے توازن کو متاثر کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ کے ’گریٹ ہال آف دی پیپل‘ میں صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن…

Read More